سری نگر//ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اَسد نے لسجن ( اتھواجن )گریڈ سپریٹر پرجاری کام کا معائینہ کر نے کے لئے پنتھا چوک بائی پاس کا دورہ کیا۔دورے کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر کے ہمراہ چیف پلاننگ آفیسر سری نگر محمد یاسین لون ، اسسٹنٹ کمشنر نزول سندیپ بالی ، تحصیل دار پنتھا چوک یونس احمد ، پروجیکٹ منیجر این ایچ اے آئی اور دیگر متعلقہ اَفسران بھی تھے۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر کو جانکاری دی گئی کہ اِس منصوبے پر 80 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ فلائی اوور کے40 فیصد پر بلیک ٹاپنگ کی گئی ہے۔ڈی سی نے متعلقہ عمل آوری ایجنسی کو ہدایت دی کہ تمام رُکاوٹیں اگر کوئی ہوتو پانچ دِن کے اندر اندردورکریں ۔ اُنہوں نے ان سے کام کی رفتار میں سرعت لانے کو کہا تاکہ اِس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جاسکے۔ڈپٹی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اَسد نے این ایچ۔ 44 پر لسجن ( اتھواجن ) گریڈ سپریٹر تعمیرکرنے کے لئے 20 دِن کی ڈیڈ لائن مقر ر کی ہے ۔ اُنہوںنے کہا کہ ایل جی اِنتظامیہ جلد ازجلد تکمیل کے لئے نگرانی کر رہی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ جیسے ہی فلائی اوور مکمل ہوجائے گا ، یہ ٹریفک جامنگ پر قابو پانے میں مدد گارثابت ہوگا ۔ اِس کے علاوہ شاہراہ پر ٹریفک کی آواجاہی کوبھی آسان بنائے گا۔










