ایف ایم پی ایچ ڈبلیوکی کار کن کوثر جبین نے ’’ عوام کی آواز‘‘ پروگرام میںایل جی کا شکریہ ادا کیا

ایف ایم پی ایچ ڈبلیوکی کار کن کوثر جبین نے ’’ عوام کی آواز‘‘ پروگرام میںایل جی کا شکریہ ادا کیا

سری نگر//ایک خاتون ملٹی پرپز ہیلتھ ورکر ( ایف ایم پی ایچ ڈبلیو ) جو سب سینٹر اچھیگوزا پلوامہ کوثر جبین میں کام کر رہی ہیں ، نے جموںوکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا ماہانہ پروگرام ’’ عوام کی آواز‘‘ میں اَپنے نام کے ذکر کرنے پر اُن کا شکریہ اَدا کیا۔ جاری وبائی کووِڈ۔19 میں اِس کے ٹیکے لگانے کے کام کی تعریف کی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے حال ہی میں کورونا واریئر وں اور فرنٹ لائن ورکروں کی اَنتھک کوششوں کے لئے ماہانہ ریڈیو ٹاک شو کو وقف کیا جو جموںوکشمیر یوٹی میں جاری کووِڈ۔19 وَبائی اَمراض میں سرفہرست ہیں اور اُنہوں نے اَپنے کام اور ان کوششوں کو تسلیم کیا ہے جو وہ سخت محنت ، عزم اور لگن سے انجام دے رہے ہیں۔دورانِ پروگرام لیفٹیننٹ گورنر نے معزز شہریوں کی کچھ متاثرکن کہانیاں شیئر کیں اور اِنسانی خدمت کے تئیں اُن کے جذبے اور لگن کو سلام پیش کیا۔ دوسرے فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکروں کی طرح کوثر جبین بھی اِس کووِڈ ۔19 صحت کے بحران میں سب سے آگے ہے اور گھر سے وابستہ دونوں ذمہ داریاں پوری عزم او روابستگی کے ساتھ مسلسل نبھا رہی ہے۔کوثر جبین جو وَبائی مرض کے آغاز سے ہی کووِڈ سے متعلق کام کر رہی ہے ، نے کہا کہ یہ سن کر مجھے بہت خوشی ہوئی کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے ’’ عوام کی آواز‘‘ ریڈیوپروگرام میں میرے نام کا تذکرہ کیا اور کووِڈ۔19 کے دوران میرے ٹیکے لگانے کے کام کو تسلیم کیا۔کوثر جبین نے کہا،’’ یہ ایک حیرت انگیز اَحساس تھا کہ مجھ سے لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر سے رابطہ کیا گیا اور اُنہوں نے ریڈیو پروگرام میں میرے نام کا تذکرہ کیا او رمیرے کام کی سراہنا کی بالخصوص جاری کووِڈ۔19 وَبائی اَمراض میں ٹیکہ کاری سے متعلق ہے ۔‘‘اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ متاثر کن ہے کہ ہمارے کام کو خود لیفٹیننٹ گورنر تسلیم کر رہے ہیں اور یہ پہچان ہمیں مزید لگن ، تن دہی سے کام کرنے پر مجبور کرتی ہے۔کوثر جبین جو اِس مرکز میں ٹیکہ کاری مہم کے متعلق گروپ کی اہم ممبرا ن میں سے ایک ہیں کا کہنا ہے کہ اَب تک اُنہوں نے 45 برس عمر سے اوپرعمر کے گروپ کوصد فیصد ٹیکہ کاری مکمل کر لی ہیں۔اُنہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ تمام کووِڈ ایس او پیز اور کووِڈ رہنما خطوط پر من و عن سختی سے عمل پیر ا رہیں اور کووِڈ ۔19مخالف ٹیکے لگائیں کیوں کہ یہ اس خوفناک وائرس سے بچنے کا واحد ہتھیار اور راستہ ہے ۔