بڈگام/ / ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے کہا کہ ضلع میں مثبت معاملات کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور اِس وقت مثبت معاملات کی شرح 0.5 فیصد ہے جبکہ شفایابی کی شرح 99.4فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔اِن باتوں کا اِظہار ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگان نے آج میڈیا اَفراد کو ضلع میں کووِڈ۔19 کی مجموعی صورتحا ل کے بارے میں بریفنگ دینے کے دوران کیا۔اُنہوں نے کہا کہ اِس وقت ضلع میں 200 سے کم مثبت معاملات سرگرم ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام نے تفصیلات دیتے ہوئے کہاکہ گزشتہ دِنوں سے ضلع میں کہیں بھی کسی کی کووِڈ ۔19 وبائی بیماری سے موت کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ گرین زون میں ضلع شامل ہونے سے پابندیوں میں بھی بڑی حد تک کمی کی گئیں۔اُنہوں نے ضلع کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ تمام کووِڈ رہنما خطوط پر من و عن عمل پیر ا رہیں اور کووِڈتخفیفی اِقدامات اپنائیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جب تک یہ وَبائی بیماری ختم نہیں ہوجاتی ہے تب تک ہم کووِڈمناسب طرز عمل اِختیار کرنا ہوگا۔دیں اثنا ٔ قارئین اِس خبر کو سرکاری فیس بک پیج اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن سینٹر بڈگام کے ٹویٹر ہینڈلTwitter.com/dicbudgam; Facebook.com/dicbudgam پر پڑھ سکتے ہیں۔










