جموں// محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ (ڈِی آئی پی آر) نے ایک پُروقار تقریب کے ساتھ ’یومِ آئین ‘منایاجس کے ذریعے ملک کے اعلیٰ ترین قانون میں درج اصولوں کے ساتھ عزم کا اعادہ کیا گیا۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹوریٹ آف اِنفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز اور جوائنٹ ڈائریکٹوریٹ آف اِنفارمیشن، جموں کے افسران اور عملے نے اکٹھے ہو کر آئین کی’ تمہید‘ پڑھا اور اِنصاف، آزادی، مساوات اور اخوت کے نظریات پر اپنے پختہ یقین کا اعادہ کیا۔تقریب کے دوران ایک عہد بھی لیا گیاجس میں شرکأ نے آئین کے تقدس کو برقرار رکھنے اور اَپنی سرکاری ذمہ داریوں کو خلوص، دیانتداری اور عوامی خدمت کے مضبوط جذبے کے ساتھ انجام دینے کا عزم کیا۔یہ تقریب جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے، سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے اور ایک ایسے نظامِ حکومت کو یقینی بنانے میں آئینی اَقدار کی اہمیت پر غور کرنا تھا جو سب کو شامل رکھنے والا اور جوابدہ ہو۔اَفسران اور ملازمین نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات کا عزم کیا کہ وہ آئینی اصولوں کو اپنے پیشہ ورانہ طرزِ عمل اور عوامی ذمہ داریوں کے لئے رہنما بنائیں گے اور عوام کی خدمت پوری لگن، شفافیت اور غیر جانبداری کے ساتھ جاری رکھیں گے۔اِس موقعہ پرجوائنٹ ڈائریکٹر اِنفارمیشن (ہیڈکوارٹرز) ڈاکٹر ظہور احمدرینہ، ڈپٹی ڈائریکٹر اِنفارمیشن (ہیڈکوارٹرز) جموں آشو کماری اور ڈِی آئی پی آر کے دیگر افسران و ملازمین موجود تھے۔










