فرانس میں مسلسل چھٹے ہفتے مہنگائی کیخلاف عوام کا احتجاج

فرانس میں مسلسل چھٹے ہفتے مہنگائی کیخلاف عوام کا احتجاج

پیرس/ایجنسیز//فرانس میں مہنگائی اور حکومتی پولیسیوں کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔میڈیا کے مطابق فرانس میں مسلسل چھٹے ہفتے بھی بڑھتی مہنگائی اور حکومتی پولیسیوں کیخلاف احتجاج ریکارڈ کروایا گیا جس کیلئے سینکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے پیرس میں زیادہ اجرت، سستی رہائش اور منصفانہ ٹیکس نظام کے حق میں نعرے لگائے۔ احتجاج کے باعث انتظامیہ نے شہر کے ریلوے اسٹیشنوں اور پبلک ٹرانسپورٹ پر سکیورٹی سخت کی جبکہ مارسے میں بھی احتجاج کی کال دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے احتجاج اور مظاہرین سے نمٹنے کے لیے 70ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ فرانس میں احتجاجی تحریک کے دوران 17 اکتوبر سے 16 نومبر تک 7 ہزار 184 افراد کو پولیس نے حراست میں لیا جن میں سے 3 ہزار 53 افراد کے خلاف مقدمات کی کارروائی شروع کی گئی۔