عالمی ماحولیاتی کانفرنس، معدنی ایندھن کے استعمال کے فیز آؤٹ کیلئے دباؤ

انقرہ/ایجنسیز// ترکیہ کے شہر انطالیہ میں ہونے والی اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس کوپ31 تقریباً دو ہفتے تک جاری رہنے کے بعد اب اپنے اختتامی مراحل میں ہے، مگر بہت سے ممالک کی طرف سے اس عالمی اجتماع کے شرکاء پر یہ دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ معدنی ایندھن کا استعمال ختم کرنے کے لیے اس کا ایک ’فیز آؤٹ‘ پروگرام طے کریں۔ ان دو درجن سے زائد ممالک کا مطالبہ ہے کہ اس عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں معدنی ایندھن یعنی تیل اور گیس کے استعمال کو بالکل ترک کرنے کے لیے اس کانفرنس میں ایک مرحلہ وار پروگرام طے کیا جانا چاہیے۔ ان ممالک کو خدشہ ہے کہ انطالیہ میں اس کانفرنس کے اختتام پر شریک ممالک معدنی ایندھن کے استعمال سے متعلق جو موقف اپنائیں گے، وہ ٹھوس اور واضح اہداف کے بجائے نرم اور غیر واضح مقاصد کی ایک دستاویزی شکل ہو سکتی ہے، جو کوپ31 کی مقصدیت اور عالمی سطح پر ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم سے کم کرنے کی فوری ضرورت، دونوں کی روح کے منافی ہو گی۔