راجوری کا ادبی منظر نامہ

راجوری کا ادبی منظر نامہ

محمد عرفات وانی

ضلع راجوری مجموعی طور پر ایک پہاڑی اور دشوار گزار علاقہ ہے۔ معاشی اور ادبی لحاظ سے اس علاقے کا پسماندہ ہونا کوئی قابل حیرت بات نہیں۔ تاہم ادبی میدان میں وادی کشمیر، ضلع ڈوڈہ یا “ڈوگر دیس” اس علاقے کا مقابلہ کیا جائے تو ہم اسی نتیجے پر پہنچتے ہیں کہ یہاں کی دور افتادگی اور معاشی اور سماجی پسماندگی کے باوَصف جتنی ادبی سرگرمیاں یہاں ہو رہی ہیں، وہ قابل داد ہیں۔ گوکہ معیار اور مقدار (Quality and Quantity) کے لحاظ سے یہ مجموعی طور پر کم مایہ اور قلیل ہیں۔ ایک خوش آئند بات یہ ہے کہ اب نوجوان نسل کی خاصی تعداد اس میدان میں کود پڑی ہے اور مستقبل قریب میں ادبی لحاظ سے یہ ضلع مندرجہ بالا علاقوں کے شانہ بشانہ ہوگا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہاں کی ادبی سرگرمیوں کا آغاز آزادی کے وقت کے آس پاس اردو شعر و شاعری سے ہوا۔ جلد ہی شعراء حضرات نے گوجری اور اسکے کچھ عرصہ بعد پہاڑی میں طبع آزمائی شروع کر دی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہاں کی اکثر آبادی یہ دو مذکورہ زبانیں بولتی ہے۔ پنجابی (زیادہ تر ہزارہ کی پہاڑی پنجابی)، اور اردو یہاں کے لوگوں کے لیے کوئی اجنبی زبانیں نہیں ہیں۔ کشمیری زبان بھی مختلف دیہاتوں اور قصحبوں میں بولی جاتی ہے لیکن یہ کشمیری نژاد لوگوں تک ہی محدود ہے جبکہ اول الذکر زبانوں کو تمام لوگ برابر سمجھتے اور بولتے ہیں۔ نیز اردو کے لیے ایک خوش آئند بات ہے کہ مذہبی اور سیاسی جلسوں میں ہر طبقے کے لوگ شریک ہوتے ہیں، ساری کارروائی اردو میں ہی ہوتی ہے۔ اسکے علاوہ قریب قریب ہر شاعر اور ادیب اپنی مادری زبان کے علاوہ اردو میں مشق سخن کرتا ہے۔
جب ہم راجوری کی ادبی تاریخ پر نظر ڈالते ہیں تو پہلا نام عبدالعزیز علائی (مرحوم) کا سامنے آتا ہے جس نے یہاں پر اہل ذوق کا ایک حلقہ پیدا کیا تھا۔ مرحوم ۱۹۴۲ء میں ہجرت کرکے پاکستان چلا گیا۔ خواجہ عبدالعزیز شال (مرحوم) خاص راجوری قصہ کے باشندے تھے اور ۱۹۳۲ء سے مسلم کانفرنس اور اسکے بعد نیشنل کانفرنس سے وابستہ رہے وہ تادم حیات سرگرم سیاست سے جڑے رہے اور قانون سازیہ کے ممبر بھی رہے۔ انہیں اردو شعر و سخن کے ساتھ خاصا شغف تھا اور کلیم تخلص کرتے تھے۔ وہ غلام محی الدین عاصی عرائض نویس، پیر حیدر شاہ و غیر ہم کیساتھ شعری محفلیں آراستہ کرتے تھے۔ یہ سلسلہ پہلی ہند و پاک جنگ (۱۹۶۵ء) تک چلتا رہا۔ اس دور کے حوالے سے یہ بات بھی روایت کی جاتی ہے کہ گوجری کے ایک مایہ ناز شاعر مرحوم مولانا اسماعیل زبیح اور انکے برادر جنکا تعلق ڈنڈوت (تحصیل بدھل) سے تھا، نے گوجری میں شعر و شاعری کر کے ایک نئی روایت کا آغاز کیا۔ اس دور سے وابستہ گوجری کے شاعر رانا فضل ہیں جو زبیح اور اسکے برادر کی طرح ہجرت کر گئے۔ رانا فضل کا شعری مجموعہ “باہ پھل باہ پھل پانی سانجھاد کھڑ امنظر عام پر آ چکے ہیں۔
کے بعد راجوری میں ادبی انجمنوں کا قیام عمل میں آنے لگا۔ جس میں اردو، کشمیری، پہاڑی اور گوجری زبانوں میں مشق سخن کرنے والے شاعر غلام نبی راٹھڑ “شہباز راجوری” پیش پیش ہیں۔ موصوف نیک خصلت اور شاعرانہ طبیعت کے مالک ہیں اور فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا انکا شیوہ رہا ہے۔ ان کو راجوری کا واحد کشمیری شاعر کہا جائے تو بے جانہ ہوگا۔ انکے پہلے کشمیری شعری مجموعہ “ژھیینہ گمٹر آواز” کی کچھ تخلیقات شامل نصاب ہو چکی تھی۔ انکا دوسرا شعری مجموعہ جو کشمیری زبان میں ۱۹۹۰ء میں “بر آنتی” نام سے شائع ہوا۔ اسکے علاوہ انکا اردو کلام “لھے لمحے” نام سے شائع ہوا ہے۔ تعمیر، شیر ازہ، آلوو وغیرہ رسائل میں انکے نشری اور شعری لکھے چھپتے رہتے ہیں۔
۱۹۷۹ء میں راجوری کے علم نواز ڈپٹی کمشنر جلیل احمد خان کی حوصلہ افزائی سے شہباز، میر نذیر برق (ایڈوکیٹ)، عبدالرشید فدا، چونی لعل شعلہ وغیرہ نے راجوری میں “بزم ادب” کی بنیاد ڈالی۔ ۱۹۷۹ء میں بزم ادب تھنہ منڈی میں قائم ہوئی جسکے سکریٹری خورشید بسمل اور صدر شہباز راجوری مقرر ہوئے۔ دونوں بزموں کے زیراہتمام یہاں کے اہل ذوق مجالس شعر و سخن آراستہ کرتے رہے۔ اسی دور میں ایک زرخیز ذہن اور باصلاحیت نوجوان فاروق وانی المعروف فاروق مظفر راجوری کے ادبی افق پر نمودار ہوئے۔
شہباز، فدا، شار راہی، نذیر برق، اسرائیل اثر (گوجری شاعر) اپنا ادبی سفر جاری رکھے ہوئے ہیں اور مظفر شاذو نادر ہی کسی ادبی نشست میں جلوہ گر ہوتا ہے۔ میر نذیر برق نے ایک مختصر سا شعری مجموعہ جو کہ (۹۲ صفحات پر مشتمل ہے) “شورشش بازار” عنوان کے تحت منظر عام پر لایا ہے جسمیں شہر آشوب کے پردے میں انکااپنا ذاتی دکھ Nostalgia جھلکتا ہے۔
“کاشر مرکز” پھیروت تحصیل تھنہ منڈی ایک واحد بزم ادب ہے جسکا قیام خالص کشمیری شعر و ادب کے کاز کیلئے عمل میں لایا گیا۔ شبیر راٹھڑ، قیوم نائیک، وغیرہ جیسے نوجوان شہباز، فدا، سلام بہار کے شانہ بشانہ ادبی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں۔ ۱۹۸۴ء میں اس انجمن کے زیراہتمام راجوری میں ایک عظیم الشان کشمیری کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ انجمن نے محفل ہائے مشاعرہ کے علاوہ چھوٹی چھوٹی مطبوعات کا سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے، جن میں “راز ویر” (جلد ۱ اور ۲) “کاشر قاعد”، نعتیہ مجموعہ “ہھیہ گوند”، “لک کٹھ” شامل ہیں۔
پھیروت (تھنہ منڈی) کی زرخیز سرزمین نے ڈاکٹر صابر مرزا جیسا ادب شناس اور معیاری شاعر پیدا کیا ہے۔ شہباز، فدا، فاروق انوار مرزا، وغیرہ نے انکی صدارت میں بزم ادب پھیروت ۱۹۷۶ء میں قائم کی۔ اس انجمن نے ہم عصر مقامی شعراء شاعری کا انتخاب “سحر اور پھول” عنوان سے شائع کیا۔ تحصیل تھنہ منڈی سے وابستہ نوجوان افسانہ نگاروں میں اقبال شال، اقبال نازش، خورشید بسمل، ز نفر کھوکھر، قیوم ساحل وغیرہ شامل ہیں۔ حال ہی میں ز نفر کھوکھر کے اردو افسانوں کا مجموعہ “خوابوں کے اس پار منظر پر آگیا ہے۔
گوجری کے عظیم اور نامور شاعر “اسرائیل اثر” کا تعلق بھی راجوری ضلع سے ہی ہے۔ انہوں نے گوجری شاعری کی کم سن روایت کو پروان چڑھایا۔ اب تک انکے تین شعری مجموعے چھپ کر منظر عام پر آ چکے ہیں۔ انکی غزلوں کا انتخاب “د کھیتیں آس” میں ہے۔ کلام اثر جلد (۱) اور جلد (۲) میں غزلوں کے علاوہ نعت، مناجات، گیت اور سی حرفیان شامل ہیں، انکے زیر اثر “انجمن ترقی گوجری زبان و ادب” کا قیام ۱۹۸۲ء میں آیا جسکا صدر مقام دھرم شالہ (کالا کوٹ) میں قرار پایا۔ انجمن نے اپنا ایک سالنامہ “بجر ابول” عنوان کے تحت نکالنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس انجمن سے گوجری قلمکاروں کی اچھی تعداد منسلک ہے۔ مثلاً طارق فہیم، خالد وفا، شوکت نسیم، یسین ناز، ذاکر نواز وغیرہ۔
گوجری زبان گجر قوم (نسل) کے لوگوں کی قومی یا نسلی زبان ہے مگر چونکہ اسکے بولنے والوں کی خاصی تعداد ضلع میں پائی جاتی ہے. اس لئے غیر گجر بھی آسانی سے اس کو بولتے اور سمجھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ شہباز کے، کے خاکی، رشید فدا اور مرزا صابر جیسے لوگ اس زبان میں بھی مشق سخن کرتے ہیں۔ عبدالغنی عارف کا شعری مجموعہ “چھمر چھاں” اور قاسم بحران کا “تابنگ رنگیلی” منظر عام پر آ چکے ہیں جن میں گوجری غزلیں، گیت اور نظمیں شامل ہیں۔ گوجری افسانہ نگار ایم۔ کے۔ وقار، لعل حسین، پرواز، رفیق سوز، یاسین طارق، طارق فہیم کلچرل اکادمی کی ادبی نشستوں، ریڈیو کشمیر جموں میں شرکت کرنے کے علاوہ شیر ازہ (گوجری) میں بھی چھپتے ہیں۔
۱۹۸۶ء میں میر خورشید جانم اور مہاراجکر سنگھ ائیشر کے ایما پر شہر راجوری میں “انجمن خدام ادب” کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ جسکے صدر چونی لعل شعلہ اور سکریٹری خورشید جانم مقرر ہوئے۔ شعلہ کی عدم توجہی کے سبب ۱۹۹۳ء میں اسکا صدر جانم مقرر ہوا۔ انجمن کے ساتھ ممبر شعراء و ادباء کی بہت کم تعداد کم تعداد رہی ہے۔ ضلع بھر کے شعراء کو مدعو کر کے سالانہ مشاعروں کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے۔ نیز “تشکیل” عنوان سے کچھ شعراء اور افسانہ نگاروں کی تخلیقات کا مجموعہ ۱۹۹۰ء میں چھاپا گیا ۔ انجمن کا ایک سرگرم رکن اسلم مرزا ہے جو کہ خالصتاً اردو افسانے کرتا ہے۔
انجمن کی خاص بات یہ ہے کہ یہ بالخصوص اردو شعر و ادب کے فروغ کیلئے قائم کی گئی ہے لیکن بہت کم ممبران ہونے کے سبب کوئی خاطر خواہ کام نہیں ہو سکا۔ ۱۵، جون ۱۹۹۵ء تک تحصیل بدھل ادبی سرگرمیوں کے لحاظ سے خفتہ تھی ۔ واقعہ سے کم نہ تھا۔ تاریخ مذکورہ سے آج تک “مرزا غالب ادبی سنگم “بکوری (بدھل) باقاعدگی سے محفل ہائے مشاعرہ و موسیقی منعقد کرتی آئی ہے۔ اسکا صدر اور بانی فاروق بخاری اور سکریٹری عبدالرزاق تبسم رہے۔ چار سال کے قلیل عرصے میں ایک درجن مشاعرے بکوری (کوٹ رنکہ) میں منعقد کئے گئے جنکی صدارت کیلئے وققتاً فوقتاً مرزا صابر، رشید قمر، تحصیلدار حسین بخش (ایم اے اردو)، تحصیلدار آرڈی چاﺌﮓ (پی ایچ ڈی اردو) نائب تحصیلدار پر تهوی راج گپتا، ایڈوکیٹ چودھری محمد اسحاق، ملک عبدالقیوم (زونل ایجوکیشن آفیسر)، چودھری محمد شفیع وغیرہ نے کی۔ اس انجمن کے آئین میں مقاصد کے زمرے میں اردو کی بالخصوص اور گوجری، پہاڑی، اور کشمیری کی بالعموم ترقی مطلوب ہے۔ اردو میں لکھنے والے فاروق بخاری، تبسم، عارف گلناز، سنگھ پروانہ، نصیر زخمی، بلونت سنگھ شجاع وغیرہ ہیں۔ گوجری میں محمد اسلم عرفان، سلام الدین سلام، عبدالغنی پهلوی، تبسم، ذاکر شبنم، زخمی اور پہاڑی میں حاجی عبدالرشید قمر، شبنم، عبدالغنی، کنور تارا منی، قاری محمد اشرف وغیرہ ہیں۔
درحال کی سرزمین نے ملک رشید قمر جیسے معیاری شاعر اور پرویز ملک جیسے مقبول عام شاعر و گلوکار کو جنم دیا ہے۔ ان کا کلام شیر ازہ (پہاڑی) میں باقاعدگی سے چھپتا ہے۔ “پاکیزہ کلچرل کلب درحال “کار روح رواں پرویز ملک ہی ہے۔ رشید قمر، مرزا صابر کیساتھ ساتھ کلچرل اکادمی سب آفس راجوری کے دوران (جس کا سلسلہ تاحال جاری ہے) اضلاع راجوری پونچ میں ادبی سرگرمیوں کو ایک دہائی سے فروغ دے رہا ہے۔ مرزا صابر، فاروق انوار مرزا، کے۔ خاکی کے کچھ اور تذکرے کے بغیر اس موضوع کے ساتھ انصاف نہیں ہو سکتا۔ ڈاکٹر صابر اردومیں دلنشین، شیرین اور معیاری شعر تخلیق کرتے ہیں۔ انکا ایک ایک شعری مجموعہ اردو اور پہاڑی میں زیر ترتیب ہے۔ انکی پی ایچ ڈی تھیس کا موضوع “صوبہ جموں میں علاقائی ادب کیلئے اردو کے اثرات “تھا۔ ایک اور ریسرچ سکالر عبدالححق مرزا کا موضوع Ph.D کیلئے عربی اور فارسی داستانوں کا اردو کی تمثیل پر اثر “رہا۔ موصوف اس تھیں کو کتابی صورت میں شائع کرنے والے ہیں۔
فاروق انوار شاعر اور افسانہ نگار ہیں۔ انکی پہاڑی شاعری کا مجموعہ “چائنن “بہترین شاعری کا نمونہ ہے۔ انکا پہاڑی افسانہ “پھند نے “۔ (اس سے مراد یہ ہے کہ اس افسانے کے ساتھ پہاڑی میں جدید افسانے کی داغ بیل پڑی) کے۔ کے۔ خاکی پنجابی اور گوجری میں مشق سخن کرتے ہیں۔ گوکہ خاکی صاحب کی مادری زبان پہاڑی ہے۔ اس تذکرے میں تمام شعراء قلمکار اور ادیب و ادیب کا احاطہ کرنا ممکن نہ سہی مشکل ضرور ہے۔ جن حضرات کا نام کسی وجہ سے اس مضمون میں نہیں آسکا ہے، ان سے میں معذرت خواہ ہوں اور دعا ہے کہ راجوری کی سرزمین ادبی میدان میں پھولے اور پھولے اور فروغ پائے۔
مصنف کا تعارف:
سید فاروق شاہ بخاری کشمیری ادیب، محقق اور متعدد علمی و ادبی کتابوں کے مصنف ہیں۔ وہ سابق ڈپٹی کمشنر رامبن، سابق اسپیشل سیکریٹری محکمہ مال اور سابق سیکریٹری ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، جموں و کشمیر رہ چکے ہیں۔ انہیں کشمیری زبان و ادب، تحقیق اور قانونی موضوعات پر گراں قدر علمی خدمات انجام دینے کا اعزاز حاصل ہے۔ ان کا تعلق میڈورہ، ترال، ضلع پلوامہ، کشمیر سے ہے
ماخذ و حوالہ:
فاروق بخاری، ’’راجوری کا ادبی منظر نامہ‘‘، تعمیر (اردو)، دو ماہی، محکمہ اطلاعات، حکومت جموں و کشمیر، جلد ۳۰، شمارہ ۱، مئی جون ۲۰۰۰ء، ص ۱۱۸–۱۲۳۔
رابطہ: 9419170752