خود انحصاری، جدید ٹیکنالوجی اور مقامی دفاعی صلاحیتوں کو فروغ دینے کی کوششیں جاری / فوجی سربراہ
سرینگر / / این این بی // مستقبل کی جنگوں کے بدلتے ہوئے تقاضوں کے پیش نظر تینوں مسلح افواج (بری، بحری اور فضائیہ) کے درمیان مضبوط تال میل، مشترکہ کارروائیوں اور مختلف دفاعی شعبوں کے انضمام کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے فوج کے سربراہ جنرل دھیرج سیٹھ نے کہا ہے کہ آنے والے وقت میں جنگی کامیابی کے لیے مشترکہ حکمت عملی اور جدید ٹیکنالوجی بنیادی اہمیت کی حامل ہوں گی۔نیشنل نیوز بیورو کے مطابق نئی دہلی میں منعقدہ میکانائزڈ فورسز سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے فوج کے سربراہ جنرل دھیرج سیٹھ نے نے اس بات پر زور دیا کہ مستقبل کے میدانِ جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے تینوں افواج کے درمیان بہتر رابطہ کاری اور مختلف آپریشنل شعبوں میں ہموار تعاون ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ صلاحیتوں اور دفاعی نظام کے انضمام کے ذریعے ہی مستقبل کے پیچیدہ جنگی چیلنجوں کا مو ¿ثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔جنرل دھیرج سیٹھ نے ہندوستانی فوج کے خود انحصاری کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مقامی دفاعی صلاحیتوں کو فروغ دینے، جدید ٹیکنالوجی کی تیاری اور دفاعی صنعت کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں کے اشتراک سے ملک کو دفاعی میدان میں خود کفیل بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔آرمی چیف نے سمپوزیم کے دوران ”برصغیر پاک و ہند میں مستقبل کی جنگ لڑنے کا ویژن“ کے موضوع پر اپنے خطاب میں میکانائزڈ فورسز کے تاریخی سفر کو بھارتی فوج کی بدلتے ہوئے حالات کے مطابق خود کو ڈھالنے کی صلاحیت اور جدت پسندی کا مظہر قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ میکانائزڈ فورسز نے مختلف ادوار میں فوجی آپریشنز کے دوران اہم کردار ادا کیا ہے اور مستقبل کی جنگوں میں بھی ان کی اہمیت برقرار رہے گی۔ ان کے مطابق جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے لیے صرف ہتھیاروں اور سازوسامان کو جدید بنانا کافی نہیں بلکہ فوجی ثقافت، تربیت، تکنیکی مہارت اور آپریشنل صلاحیتوں میں بھی مسلسل بہتری لانا ضروری ہے۔جنرل سیٹھ نے اس بات پر زور دیا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ تیزی سے ہم آہنگی پیدا کرنا اور میدانِ جنگ میں فوری فیصلے کرنے کی صلاحیت مستقبل کی فوجی کارروائیوں میں فیصلہ کن ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس تمام عمل کا مرکز ایک تربیت یافتہ اور جدید تقاضوں سے واقف فوجی جوان ہونا چاہیے۔آرمی چیف نے میکانائزڈ فورسز کی دیرینہ خدمات اور شاندار ورثے کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج ٹیکنالوجی سے لیس، جدید اور مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والی فورس کی تشکیل کے لیے پ ±رعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل کی جنگوں میں صرف انفرادی ہتھیاروں یا جنگی پلیٹ فارمز کی صلاحیت کافی نہیں ہوگی، بلکہ ایک ایسے مربوط، نیٹ ورک سے منسلک اور خود مختار جنگی نظام کی ضرورت ہوگی جس میں مختلف دفاعی وسائل ایک دوسرے کے ساتھ مو ¿ثر انداز میں کام کر سکیں۔ان کے مطابق روایتی پلیٹ فارم پر مرکوز جنگی صلاحیتوں سے آگے بڑھ کر مربوط اور خود مختار جنگی ماحولیاتی نظام کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ جدید میدانِ جنگ میں تیزی سے بدلتی صورتحال کا مو ¿ثر جواب دیا جا سکے۔










