بھارت اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کے لیے تیار/ نریندر مودی
سرینگر / این این بی // روس اور یوکرین کے درمیان جاری طویل جنگ کے پ ±رامن حل کے لیے بھارت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ نئی دہلی اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔نیشنل نیو زبیورو ( این این بی ) کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی، جس کے دوران دونوں رہنماو ¿ں نے بھارت اور یوکرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوو ¿ں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ باہمی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری طویل جنگ کے پ ±رامن حل کے لیے بھارت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام کے ذریعے اس ٹیلی فونک گفتگو کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے اسے نتیجہ خیز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر زیلنسکی کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا گیا اور بھارت۔یوکرین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔گفتگو کے دوران یوکرین میں جاری جنگ اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے انسانی بحران پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر زیلنسکی نے وزیر اعظم مودی کو جنگ کی موجودہ صورتحال، اس کے انسانی اثرات اور امن کی بحالی کے لیے جاری مختلف سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے ان تفصیلات اور اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کرنے پر یوکرینی صدر کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم مودی نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ بھارت جنگ کے خاتمے اور خطے میں امن کی بحالی کے لیے تمام ممکنہ کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت تنازعہ کے پ ±رامن حل میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے پ ±رعزم ہے۔خیال رہے کہ وزیر اعظم مودی ماضی میں بھی روسی صدر ولادیمیر پوتن اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے ساتھ مختلف مواقع پر بات چیت کر چکے ہیں۔ تازہ ٹیلی فونک رابطہ بھارت اور یوکرین کے درمیان اعلیٰ سطحی سفارتی روابط کے تسلسل کی عکاسی کرتا ہے۔ بھارت کی کوشش ہے کہ دونوں فریقوں کے ساتھ اپنے تعلقات اور سفارتی اثر و رسوخ کو بروئے کار لاتے ہوئے مذاکرات کے ذریعے تنازعہ کے پائیدار حل کی راہ ہموار کی جا سکے۔










