عوام حوصلے کے ساتھ آگے بڑھیں اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں/ وزیر اعظم مودی
سرینگر / این این بی // ملک کے عوام کو دیوالی کے مقدس تہوار کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ دیوالی روشنی کی اندھیرے پر، اچھائی کی برائی پر اور امید کی مایوسی پر ابدی فتح کا جشن ہے۔وزیراعظم نے ملک کے عوام پر زور دیا کہ وہ نئی توانائی، عزم اور حوصلے کے ساتھ آگے بڑھیں اور ایک خوشحال و ترقی یافتہ ہندوستان یعنی ’وکست بھارت‘ کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔نیشنل نیوز بیورو ( این این بی ) کے مطابق ملک کے عوام کو دیوالی کے مقدس تہوار کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ دیوالی روشنی کی اندھیرے پر، اچھائی کی برائی پر اور امید کی مایوسی پر ابدی فتح کا جشن ہے۔وزیراعظم نے حکومت ہند کے ’جن سمپرک پورٹل‘ پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ”پیارے ہم وطنو، دیوالی کے اس مقدس موقع پر آپ سب کو دلی مبارکباد۔ یہ تہوار اندھیرے پر روشنی، برائی پر اچھائی اور مایوسی پر امید کی ابدی فتح کا جشن مناتا ہے۔“وزیراعظم مودی نے کہا کہ دیوالی نہ صرف روشنی اور خوشی کا تہوار ہے بلکہ یہ ہندوستان کی عظیم اور مالا مال روایات کو یاد کرنے اور آپسی اتحاد و بھائی چارے کے رشتوں کو مزید مضبوط بنانے کا بھی ایک اہم موقع ہے۔انہوں نے دعا اور امید ظاہر کی کہ دیوالی کی روشنی ملک کے ہر گھر کو خوشی، ہم آہنگی اور خوشحالی سے منور کرے۔ انہوں نے کہا کہ تہوار کا یہ موسم لوگوں کو دوسروں کے ساتھ مہربانی کا برتاو ¿ کرنے، مثبت سوچ اپنانے اور ایک روشن مستقبل کی تعمیر کے لیے مل جل کر کام کرنے کی ترغیب دے۔وزیراعظم نے ملک کے عوام پر زور دیا کہ وہ نئی توانائی، عزم اور حوصلے کے ساتھ آگے بڑھیں اور ایک خوشحال و ترقی یافتہ ہندوستان یعنی ’وکست بھارت‘ کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ دیوالی کے موقع پر ملک کے ہر شہری کو مثبت سوچ، اتحاد اور خدمت کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھنے کا عزم کرنا چاہیے، تاکہ ہندوستان کو مزید مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ بنایا جاسکے۔وزیراعظم نے اپنے پیغام کے اختتام پر ایک مرتبہ پھر تمام شہریوں کو دیوالی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا، ”ایک بار پھر آپ سب کو دیوالی کی دلی مبارکباد۔“










