ڈاکٹر جتندر سنگھ نے بھلا سانی سڑک حادثے کے حوالے سے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ سے بات چیت کی

چار زخمیوں کو بہترین ممکنہ طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

ڈوڈہ//13اکتوبر 2026 ء کو بھلا سانی ک ے علاقے میں ایک منی بس کو پیش آئے سڑک حادثے میں چار اَفراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو مزید علاج کے لئے ایسوسی ایٹیڈ ہسپتال گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) ڈوڈہ منتقل کیا گیا جہاں وہ سبھی زیرِ علاج ہیں اور ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔حادثے کے بعد مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ کرشن لال سے ٹیلی فون پر بات کیا اور زخمیوں کی حالت کے بارے میں دریافت کیا۔بات چیت کے دوران مرکزی وزیرموصوف نے اِس بات پر زور دیا کہ جی ایم سی ڈوڈہ میںزخمیوں کو بہترین ممکنہ طبی سہولیات اور تمام ضروری علاج فراہم کیا جائے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے مرکزی وزیر کو صورتحال سے آگاہ کیا اور یقین دِلایا کہ ضلعی اِنتظامیہ تمام زخمیوں کے مناسب علاج اور ضروری مدد فراہم کرے گی۔