سکینہ ایتو نے کلگام میں لڑکیوں کے کھیلوں کے مقابلے کا افتتاح کیا

سکینہ ایتو نے کلگام میں لڑکیوں کے کھیلوں کے مقابلے کا افتتاح کیا

اہربل اور منز گام علاقوں میں نئے سڑک پروجیکٹوں کا بھی افتتاح کیا

کلگام//وزیر برائے تعلیم ، سماجی بہبود ، صحت اور طبی تعلیم محترمہ سکینہ ایتو نے کلگام ضلع کا دورہ کیا اور کھیلوں ، صحت کی دیکھ بھال اور سڑکوں کی رابطہ کاری کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے مقصد سے مختلف پروگراموں اور افتتاحی و بنیاد رکھنے کی تقریبات میں شرکت کی ۔ ابتداء میں وزیر نے ایل این کے شری نذیر احمد وانی گورنمنٹ بوائیز ہائیر سکینڈری اسکول کلگام میں انڈر 19 لڑکیوں کے بیس بال انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ۔ یہ ٹورنامنٹ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کلگام کی میز بانی میں منعقد ہو رہا ہے جس میں کشمیر ڈویژن کے تمام اضلاع کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں ۔ وزیر موصوفہ نے گندوانی میں ہیلتھ سب سنٹر کی تعمیر کیلئے بنیاد رکھی جس کی تخمینہ لاگت 40.00 لاکھ روپے ہے ۔ وزیر موصوفہ نے366.81 لاکھ روپے کی تخمینہ لاگت سے چیچملا ۔ اہربل سڑک سے لون پورہ تک سڑک کی تعمیر و دیکھ بھال ، 30.00 لاکھ روپے کی تخمینہ لاگت سے خوری بٹا پورہ آئی ٹی آئی سے شیخ ناگن تک سڑک کی تعمیر ، 18.00 لاکھ روپے کی تخمینہ لاگت سے اہر بل مین روڈ سے چندر منزگام ۔ اے تک سڑک کی تعمیر اور 15.00 لاکھ روپے کی تخمینہ لاگت سے بشیر مرزا کے گھر سے گوجر بستی کاوٹقری تک سڑک کی تعمیر کیلئے بھی باضابطہ طور پر بنیاد رکھیں ۔ ان منصوبوں کا مقصد ضلع کے ملحقہ علاقوں میں سڑک رابطوں کو بہتر بنانا ، آمدورفت کو آسان کرنا اور لوگوں کی نقل و حرکت کو ہموار بنانا ہے ۔ محترمہ سکینہ ایتو نے لوگوں سے بات چیت کی اور ان سے عوامی فلاح و بہبود کے مسائل اور حکومت کی توسیع شدہ خدمات کی فراہمی کے بارے میں پوچھا ۔ انہوں نے عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں پر زور دیا کہ افتتاح شدہ منصوبوں کو مقررہ معیاری پیرا میٹرز کے مطابق تیار کریں اور شعبہ جاتی و ضلعی سربراہوں کو ہدایت دی کہ کاموں کی باقاعدگی سے نگرانی کریں اور بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں ۔ وزیر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر آئی سی ڈی ایس کلگام ، ایس ڈی ایم ڈی ایچ پورہ ، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ کلگام ، چیف میڈیکل آفیسر ، چیف ایجوکیشن آفیسر ، پی ڈی ڈی ، جل شکتی ، اری گیشن اینڈ فلڈ کنٹرول کلگام کے ایگزیکٹو انجینئرز کے علاوہ دیگر افسران بھی تھے ۔