یہ جدید سہولیت کھیلوں کا معیاری نبیادی ڈھانچہ فراہم کرے گی اور مقامی ٹیلنٹ کو نکھارے گی
سری نگر// وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت میں جموںوکشمیر حکومت نے گاندربل میں جدید کثیر المقاصد اِنڈور سپورٹس ہال 60 میٹر × 40 میٹر کی تعمیر کے لئے6.17 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے اِنتظامی منظور ی دِی ہے۔یہ سہولیت کھیلوں کی جدید سہولیات سے آراستہ ہوگی اور نوجوان کھلاڑیوں کو معیاری بنیادی ڈھانچہ فراہم کرے گی جس سے وہ اَپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں گے اور کھیلوں میں مہارت حاصل کر سکیں گے۔اِس منصوبے کا مقصد ضلع میں مقامی کھیلوں کے ٹیلنٹ کوپروان چڑھانا اور کھیلوں کے نظام کو مزید مضبوط بنانا ہے جبکہ کھلاڑیوں کو تربیت حاصل کرنے اور مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے ایک بہتر پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔










