سری نگر//کنفیڈریشن آف اِنڈین اِنڈسٹری (سی آئی آئی) نادرن ریجن کے ایک وفدجس کی قیادت اُس کے چیئرمین پونیت کورا کر رہے تھے، نے آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی۔وفد میں چیئر مین سی آئی آئی جے اینڈ کے یوٹی کونسل اکرام علی شفیع ، وائس چیئرمین سی آئی آئی جے اینڈ کے یوٹی کونسل سدھانت چودھری ، ریجنل ڈائریکٹر آئی آئی ناردرن ریجن رچنا جندل اور ڈائریکٹر سی آئی آئی جے اینڈ کے یوٹی کونسل خورشید ڈار شامل تھے۔وفد نے سکل ڈیولپمنٹ کے اقدامات میں صنعت کی شمولیت بڑھانے، یونین ٹیریٹری میں روزگار کے مواقع بڑھانے اور صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے لئے سی آئی آئی کے نقطہ نظر کا اِشتراک کیا۔اُنہوں نے صنعتی پالیسی میں اِصلاحات اور صنعت و حکومت کے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے سے متعلق کئی اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔










