وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے چرچ لین سونہ وارمیں آئی اِی آئی کے گیسٹ ہائوس’آئی اِی آئی گھر‘‘ کا اِفتتاح کیا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے چرچ لین سونہ وارمیں آئی اِی آئی کے گیسٹ ہائوس’آئی اِی آئی گھر‘‘ کا اِفتتاح کیا

سری نگر//وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چرچ لین سونہ وار میں ’اِنجینئرز ڈے‘ کی 59 ویں تقریب کے موقعہ پر’دی اِنسٹی چیوشن آف اِنجینئرز (اِنڈیا) (آئی اِی آئی) کے گیسٹ ہاؤس’’ آئی اِی آئی گھر‘‘کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی،ممبر اسمبلی لال چوک شیخ احسان احمد (پردیسی)، کمشنر سری نگر میونسپل کارپوریشن فضل الحسیب، چیئرمین آئی اِی آئی جموں و کشمیر سٹیٹ سینٹر انجینئر فردوس احد بٹ، آنریری سیکرٹری آئی اِی آئی جموں و کشمیر سٹیٹ سینٹر عرفان احمد ریشی، آئی اِی آئی جموں و کشمیر سٹیٹ سینٹر کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین اور سینئر انجینئرز موجود تھے۔وزیر اعلیٰ نے اس سہولیت کا باضابطہ افتتاح کرنے کے لئے رِبن کاٹا اور گیسٹ ہاؤس کا دورہ بھی کیا۔وزیر اعلیٰ نے اس سہولیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ’’آئی اِی آئی گھر‘‘ جموں و کشمیر کے باہر سے آنے والے اِنجینئرنگ کمیونٹی کے اراکین کے لئے ایک مفید سہولیت فراہم کرے گا۔اُنہوں نے کہا کہ اس اقدام سے جموں و کشمیر کا دورہ کرنے والے انجینئروں کے درمیان پیشہ ورانہ تبادلہ خیال اور روابط کو مزید فروغ ملے گا۔