امریکہ نے اگلی ناکامی کا نام معاشی جنگ رکھ دیا: کاظم غریب آبادی

تہران/ایجنسیز// ایران کے نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی نے امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف اقتصادی جنگ کے اعلان پر سخت ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایران کو تباہی کے دہانے پر قرار دینے والے اب اپنے اتحادیوں سے مدد کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ ایرانی نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی کا کہنا ہے کہ مسئلہ غلط اندازوں کا ہے، امریکہ ہر بار اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے خود اپنے لیے بڑی ناکامی کا سامان کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عسکری جنگ سے کوئی نتیجہ نہیں نکلا، اب امریکہ نے اپنی اگلی ناکامی کو ’معاشی جنگ‘ کا نام دے دیا ہے۔