نئی دہلی/ایجنسیز//اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے سیونگ اکاؤنٹ رکھنے والے صارفین کیلئے نقد رقم نکالنے سے متعلق اہم معلومات سامنے آئی ہیں۔ ایس بی آئی کے موجودہ سروس چارجز کے مطابق سیونگ اکاؤنٹ میں ایک ماہ میں پہلے چار نقد رقم نکالنے کی سہولت مفت ہے، جبکہ اس کے بعد نقدی نکالنے پر 15 روپئے اور جی ایس ٹی عائد کیا جا سکتا ہے۔ بنیادی سیونگ اکاؤنٹ ان صارفین کیلئے ہے جو کم از کم بیلنس کی شرط کے بغیر بنیادی بینکنگ سہولت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اس اکاؤنٹ میں کم از کم بیلنس برقرار رکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی اور صارفین کو بنیادی بینکنگ خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔بعض رپورٹس میں یکم اکتوبر سے سیونگ اکاؤنٹ کے چار مفت رقم نکالنے کے قواعد میں تبدیلی اور ڈیجیٹل لین دین کو بھی اس حد میں شامل کیے جانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔










