بی او پی اِی اِی نے جموں او رسری نگر میں 80واں یوم آزادی منایا

سری نگر//جموں و کشمیر بورڈ آف پروفیشنل انٹرنس ایگزام نیشنز (بی او پی اِی اِی) نے 80 واں یوم آزادی جوش و جذبے اور حب الوطنی کے ساتھ منایا۔پرچم کشائی کی تقریب بیک وقت جے کے بی او پی اِی اِی ( بوپی) دفتر باغات برزلہ سری نگر اور جے کے بی او پی اِی اِی (بوپی) دفتر بہو پلازہ جموں میں منعقد ہوئی۔
سری نگر آفس میں چیئرپرسن جے اینڈ کے بوپی پروفیسر مینو مہاجن نے جے کے بوپی کے اَفسران و اہلکاروں کی موجودگی میں قومی پرچم لہرایا۔ اِس موقعہ پر اُنہوں خطاب کرتے ہوئے ان تمام بہادر ہیروز کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے قوم کی آزادی کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ اُنہوں نے تمام اَفسران و اہلکاروں کے ساتھ مل کر ہماری عظیم قوم کی خوشحالی اور ترقی کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کا عہد کیا۔تقریب میں ممبر جے کے بی او پی اِی اِی ڈاکٹر بشیر احمد لون نے بھی شرکت کی۔
جموں آفس میں ممبرجموں و کشمیر بوپی پروفیسر سریندر کمار شرما نے سیکرٹری جے کے بوپی ڈاکٹر شبیر حسین کین اور جے کے بوپی کے دیگر اَفسران و اہلکاروں کی موجودگی میں قومی ترنگا لہرایا۔اِس موقعہ پر پروفیسر سریندر کمار شرما نے خطاب کرتے ہوئے آزادی کے ان ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے 15 ؍اگست 1947 ء کو ہمیں یہ آزاد قوم عطا کرنے کے لئے اَپنی جانیں نچھاور کیں۔