جاوید ڈار نے حضرت شیخ حمزہ مخدوم ؒ کی زیارت گاہ پر حاضری دِی اور اَمن و خوشحالی کیلئے دُعا کی

جاوید ڈار نے حضرت شیخ حمزہ مخدوم ؒ کی زیارت گاہ پر حاضری دِی اور اَمن و خوشحالی کیلئے دُعا کی

بارہمولہ//وزیر برائے زرعی پیداوار، دیہی ترقی و پنچایتی راج،اِمداد باہمی اور الیکشن محکمہ جات جاوید احمد ڈار نے تُجر شریف سوپور بارہمولہ میں حضرت شیخ حمزہ مخدومؒ کی کی زیارت گاہ پر حاضری دی اور جموں و کشمیر کے لوگوں کے اَمن، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لئے دعا کی۔وزیر موصوف نے زیارت گاہ پر حاضری کے دوران عقیدت و احترام کے ساتھ صوفی بزرگ جو عرف عام میں سلطان العارفین اور محبوب العالم کے نام سے معروف ہیں، سے فیض حاصل کرنے کے لئے دُعا کی۔ اُنہوں نے امن، ہم آہنگی، خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے دعائیں مانگیں۔اس کے علاوہ جموں و کشمیر کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لئے بھی دعا کی۔اُنہوں نے کہا کہ کشمیر کی عظیم صوفی روایت اَمن، ہمدردی، رواداری، بھائی چارے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی لازوال اَقدار کی عکاسی کرتی ہے۔ اُنہوں نے اس روحانی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ اور خطے کی عظیم صوفی روایات سے وابستہ محبت، اِنسانیت اور ہم آہنگی کے پیغام کو آگے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔اِس سے قبل وزیر جاوید ڈارنے شمالی کشمیر کے مختلف علاقوں سے آئے مقامی باشندوں اور عوامی وفود سے ملاقات کی اور ان کے علاقوں میں ترقیاتی امور سے متعلق شکایات اور مطالبات سنے۔ وفود نے سڑکوں، شہری سہولیات، بنیادی ڈھانچے اور دیگر ترقیاتی ضروریات سے متعلق مسائل پیش کئے۔اُنہوں نے لوگوں کو بغور سُنا اور انہیں یقین دِلایا کہ ان کے حقیقی مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر جائزہ لیا جائے گا اور مقررہ مدت کے اندر حل کے لئے متعلقہ محکموں کے ساتھ اُٹھایا جائے گا۔ اُنہوں نے جموں و کشمیر بھر میں عوامی شکایات کے اَزالے اور مساوی و عوام پر مبنی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔