حیدرآباد/ سیاست نیوز// ریاست میں جاری ووٹر لسٹ کی خصوصی جامع نظر ثانی (SIR) مہم میں ووٹرس کی سہولت کیلئے سنٹرل الیکشن کمیشن نے ایک انتہائی اہم اور انقلابی متبادل کا آغاز کیا ہے ۔ اب شہریوں کو انیومریشن فارمس پُر کر کے بوتھ لیول آفسیر کے پاس جمع کرانے کیلئے گھنٹوں انتظار کرنے یا قطار وں میں کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں رہے گی ۔ الیکشن کمیشن نے SIR درخواستوں کو مکمل طور پر آن لائن جمع کرنے کے اختیارات کو فعال کردیا ہے جس کے ذریعہ ووٹرس گھر بیٹھے اپنے موبائیل یا کمپیوٹر سے چند منٹوں میں یہ عمل مکمل کرسکتے ہیں ۔ سنٹرل الیکشن کمیشن کے آفیشیل پورٹل پر آن لان فارم جمع کرانے کا طریقہ کار بالکل آسان ہے ۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ یہ آن لائن آپشن بنیادی طور پر پر ان ووٹرس کیلئے ہے جن کے نام ووٹر شناختی کارڈ اور آدھار کارڈ میں بالکلہ ایک جیسے (Match) ہیں اور جن کا موبائیل نمبر ووٹر کارڈ سے لنگ ہے ۔ اگر کسی ووٹر کا موبائل نمبر ان کے ووٹر آئی ڈی کارڈ سے لنک نہیں ہے تو انہیں پہلے ای پورٹل پر جاکر فارم ۔8 پُر کرنا ہوگا تاکہ ان کا موبائیل نمبر رجسٹرڈ ہوسکے ، جس کے بعد ہی وہ آن لائن SIR فارم بھر سکیں گے ۔2
مرحلہ ۔1 کے تحت ویب سائٹ پر لاگ ان کریں ، سب سے پہلے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے آفیشیل ووٹر سروسز پورٹل پر جائیں ، وہاں اپنا ووٹر شناختی کارڈ نمبر (Voter iD Number) اور رجسٹرڈ موبائیل نمبر درج کریں ۔
مرحلہ ۔2 کے تحت OTP کی تصدیق موبائیل نمبر درج کرتے ہی آپ کے فون پر ایک وقت پاس ورڈ (OTP) موصول ہوگا اسے پورٹل پر درج کرکے لاگ ان کریں ۔
مرحلہ ۔3 تفصیلات کا موازنہ لاگ ان ہونے کے بعد مینو میں آن لائن اندراج فارم کا انتخاب کریں ، ایسا کرتے ہی سال 2002 کے پرانے ریکارڈ سے متعلق آپ کی تفصیلات اسکرین پر ظاہر ہوجائے گی ۔ ان تفصیلات کا اپنے موجودہ ریکارڈ سے موازنہ کریں اور جو بھی ضروری تبدیلیاں یا نئی معلومات مطلوب ہو انہیں درج کریں ۔
مرحلہ ۔4 آدھار ، ای سائن (E-Sign) اور حتمی تصدیق تمام کالمس کو درست طریقہ سے پُر کرنے کے بعد سسٹم آپ کو سائن پیج (Sign Page) پر لے جائے گا ، وہاں اپنا آدھار کارڈ نمبر درج کریں جس کے بعد آپ کے آدھار سے لکنڈ موبائیل نمبر پر ایک اور او ٹی پی موصول ہوگا ۔ اسے درج کرتے ہی آپ کا فارم کامیابی سے اپ لوڈ ہوجائیگا اور اس کا تصدیقی پیغام موصول ہوجائے گا۔










