بزمِ ادب گلمرگ کی جانب سے گنی بابا وانی گام میں ایک کامیاب مشاعرہ منعقد

بزمِ ادب گلمرگ کی جانب سے گنی بابا وانی گام میں ایک کامیاب مشاعرہ منعقد

ممتاز شعرا نے کلام پیش کر کے داد سمیٹی

نعیم الحق
ٹنگمرگ : بزمِ ادب گلمرگ کشمیر کے زیرِ اہتمام گنی بابا وانی گام میں جناب غلام حسن میر کی درِ دولت پر ایک شاندار شعری نشست و مشاعرہ منعقد ہوا، جس میں وادی کے معروف شعرا اور ادب نواز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ مشاعرے کی نظامت کے فرائض معروف شاعر شفیق کارہامی نے نہایت عمدگی سے انجام دیے، جبکہ صدارت ممتاز شاعر ہلال کشمیری نے کی۔
مشاعرے میں غلام حسن میر، محبوب بلال، اکرم وانی گامی، شفیق کارہامی، میر افروز افروز، عبدالسلام ہمراز، محمد اکبر مجروح، ہلال کشمیری، عبدالاحد دلبر، غلام محمد شاہ بینوا، راحت رفیق اور توصیف رضا نے اپنا کلام پیش کیا۔ شعرا کی تخلیقات کو سامعین نے بے حد پسند کیا اور بھرپور داد سے نوازا۔
تقریب خوشگوار ادبی ماحول میں منعقد ہوئی، جہاں شعر و ادب کے فروغ، تخلیقی اظہار اور باہمی ادبی روابط کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ شرکا نے بزمِ ادب گلمرگ کشمیر کی اس ادبی کاوش کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ایسی بامقصد ادبی نشستوں کا انعقاد جاری رہے گا۔