ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام نے ضلع میں پی ایم اے وائی ۔اَربن کا جائزہ لیا

ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام نے ضلع میں پی ایم اے وائی ۔اَربن کا جائزہ لیا

معاملات کو بروقت نمٹانے اور سکیم کے رہنما خطوط کی سختی سے عمل در آمد پر زور

بڈگام//ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام اطہر عامر خان نے ڈی سی آفس کمپلیکس بڈگام کے کانفرنس ہال میں پردھان منتری آواس یوجنا۔ اَربن ( پی ایم اے وائی ۔ یو)اور پی ایم اے وائی ۔ یو2.0 کا جائزہ لیاناے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔اُنہوں نے سکیم کے تحت معاملات کی صورتحال کا جائزہ لیا اور بروقت نمٹانے کے لئے ان کا تفصیلی جائزہ لیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ تمام زیر اِلتوا ٔمعاملات کی جانچ، کارروائی اور منظوری کو سختی سے مقررہ رہنما خطوط کے مطابق تیز کریں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ وہ رُکاوٹوںکے فوری حل اور زیر اِلتوأ معاملات کو بروقت نمٹانے کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے وزارتِ مکانات و شہری امور کی جانب سے جاری ہدایات پر مکمل عمل درآمد کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ سکیم کی عمل آوری یکساں، شفاف اور مؤثر انداز میں یقینی بنایا جا سکے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ فیلڈ سطح پر نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے اور تمام مستحق مستفیدین کو ضروری تصدیق اور دیگر مطلوبہ کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد بروقت مالی معاونت فراہم کی جائے۔اُنہوں نے افسران کو زیر اِلتوأ معاملات کی مسلسل نگرانی کرنے اور وقتاً فوقتاً پیش رفت کی رپورٹیں پیش کرنے کی بھی ہدایت دی تاکہ ضلع کے تمام اَربن لوکل باڈیز میں سکیم کو مقررہ مدت کے اندر مؤثر انداز میںعملایا جا سکے۔میٹنگ میں تمام تحصیل داروں، چیف ایگزیکٹیو آفیسر میونسپل کونسل بڈگام، تمام میونسپل کمیٹیوں کے ایگزیکٹیو اَفسران، پروجیکٹ آفیسر پی ایم اے وائی اور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔