جوڑنے والی 3.5کلومیٹر طویل اے ٹی ۔03 ٹنل کی تکمیل پر وزیراعظم اور مرکزی وزیر روڈٹرانسپورٹ و ہائی ویز کا شکریہ اَدا کیا
جموں// لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے این ایچ۔44پر رام بن ضلع میں رامسو کے قریب 810 میٹر طویل وایاڈکٹ اور ڈگڈول سے پنتھیال کو جوڑنے والی 3.5 کلومیٹر طویل اے ٹی۔03 ٹنل کی تکمیل پر وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ و ہائی ویز نتن گڈکری کا شکریہ اَدا کیا ہے۔اُنہوںنے کہا ،’’جموں و کشمیر میں شاہراہوں اور سڑک رابطوں کو جدید بنانے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی جی اور مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ و ہائی ویز نتن گڈکری جی کا تہہ دِل سے شکریہ اَدا کرتا ہوں۔ رام بن ضلع میں رامسو کے قریب 810 میٹر طویل ویاڈکٹ اور این ایچ۔44 پر ڈگڈول سے پنتھیال کو جوڑنے والی 3.5 کلومیٹر طویل اے ٹی۔03 ٹنل کی تکمیل ایک اور تاریخی و عظیم کامیابی ہے۔‘‘لیفٹیننٹ گورنرنے مزید کہا کہ،’’یہ اہم بنیادی ڈھانچے مقامی لوگوں، سیاحوں، مال بردار گاڑیوں اور سکیورٹی فورسز کے لئے ہموار اور ہر موسم میں آمدورفت کو یقینی بنائیں گے جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے والے علاقوں کو بائی پاس کرتے ہوئے شری امرناتھ جی یاترا۔ 2026 کے یاتریوں کے لئے ایک محفوظ اور بلا تعطل سفر کو بھی یقینی بنائیں گے۔‘‘یہ تاریخی او راہم سڑک بنیادی ڈھا نچے 3؍ جولائی 2026کو ٹریفک کے لئے کھولے جائیں گے۔










