جموں// وزیر برائے زرعی پیداوار، دیہی ترقی و پنچایتی راج، اِمداد باہمی اور الیکشن محکمہ جات جاوید احمد ڈار نے آج سول سیکرٹریٹ جموں میں دیہی ترقی، مویشی پالن اور باغبانی محکموں کے سینئر اَفسران کے علاوہ متعدد عوامی وفود سے ملاقات کی۔دوران ملاقات وزیر موصوف نے عوامی مسائل اور متعلقہ محکموں سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کی وسیع پیمانے پر جائزہ لیا۔ اُنہوں نے جاری اَقدامات کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے اِس بات پر زور دیا کہ ترقیاتی کاموں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے تاکہ عوامی خدمات کی مؤثر فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔عوامی وفود نے اَپنے اَپنے علاقوں سے متعلق مختلف مسائل اور مطالبات وزیر موصوف کو گوش گزار کئے۔ جاوید ڈارنے تمام نمائندگیوں کو بغور سنا اور وفود کو یقین دِلایا کہ ہر جائز شکایت کا مرحلہ وار اور مقررہ مدت کے اندر اَزالہ کیا جائے گا۔










