پلوامہ میں’چھاتروںکی گونج‘ پروگرامNSUI نے انعقاد کیا، سینکڑوں طلباء کی شرکت

پلوامہ / / نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) ضلع پلوامہ نے ضلع صدر شاہد پرویز کی قیادت میں ’’چھاتروں کی گونج‘‘ پروگرام کا کامیاب انعقاد کیا۔ اس پروگرام کی صدارت NSUI کے ریاستی صدر اجے لکھوترا نے کی اور اس میں سیکڑوں طلباء کی شرکت کا مشاہدہ کیا جن میں کشمیرصوبے بھر سے NEET کے خواہشمندوں کی ایک بڑی تعداد بھی شامل تھی۔اس تقریب کو سابق ایم ایل اے عبدالرحیم راتھر، ضلع پلوامہ کے آبزرور، ریاستی مہیلا کانگریس کی صدر شریمتی شمیمہ رائنا، اور ڈی سی سی کے صدر عمر جان،کی موجودگی نے شرف بخشا۔ جنہوں نے اجتماع سے خطاب کیا اور طلباء کو تعلیمی اور سماجی ترقی میں سرگرمی سے حصہ لینے کی ترغیب دی۔پروگرام کی ایک خاص بات NEET کے خواہشمندوں کے لیے کوٹا کوچنگ ماڈل پر قائد حزب اختلاف راہول گاندھی کی پیشکش کی اسکریننگ تھی۔ پریزنٹیشن طلباء کو درپیش چیلنجوں اور معیاری اور قابل رسائی تعلیم کی ضرورت پر مرکوز تھی۔پروگرام میں کشمیرصوبے بھر سے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران کئی نئے طلباء کارکنان نے NSUI میں شمولیت اختیار کی، جموں و کشمیر میں طلباء کی تحریک کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔تنظیم میں شامل ہونے والوں میں طالب علم اور نوجوان کارکن محمدذہین صوفی بھی شامل ہیں، جن کا رسمی طور پر ریاستی صدر شری اجے لکھوترا اور سابق ایم ایل اے عبدالرحیم راتھر نے این ایس یو آئی میں خیرمقدم کیا۔ ان کی شمولیت کو طلباء اور مقامی شرکاء نے سراہا۔اس موقع پر، NSUI کے رضاکاروں نے JKPCC کے صدر طارق حمید قرہ کی سالگرہ بھی کیک کاٹ کر اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے منائی۔یہ پروگرام NSUI کی طرف سے جموں و کشمیر میں طلباء کی آواز بلند کرنے، ان کے خدشات کو دور کرنے اور تعلیمی اصلاحات اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے کام کرنے کے لیے ایک نئے عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔