لیفٹیننٹ گورنر نے نون ون بیس کیمپ کا دورہ کیا اور شری امرناتھ جی یاترا۔2026 کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

لیفٹیننٹ گورنر نے نون ون بیس کیمپ کا دورہ کیا اور شری امرناتھ جی یاترا۔2026 کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منو ج سِنہا نے سینئر اَفسران کے ہمراہ نون ون بیس کیمپ کا دورہ کیا اور شری امرناتھ جی یاترا۔ 2026 کے لئے زمینی سطح پر کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے تفصیلی معائینہ کیا اور بابا برفانی کے عقیدت مندوں کے لئے ہموار، آرام دہ اور خوش آئند تجربہ یقینی بنانے کے لئے تمام سہولیات کا جائزہ لیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کیمپ میں رہائشی بلاکوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کا معائینہ کیا۔ اُنہوں نے متعلقہ افسران کو چند باقی ماندہ بلاکوں میں زیر اِلتوأ کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت دی اور اس بات پر زور دیا کہ اعلیٰ معیار، یاتریوں کی حفاظت، آرام اور سہولیت پر سمجھوتہ کئے بغیر بروقت تکمیل کی جانی چاہیے۔لیفٹیننٹ گورنر کے ہمراہ ان کے پرنسپل سیکرٹری اور سی اِی او شری امرناتھ جی شرائین بورڈ ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری، کمشنر سیکرٹری اِمورنوجوان و کھیل کود اور پہلگام محور کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری، صوبائی کمشنر کشمیر انشل گرگ، آئی جی پی کشمیر وی کے بردی، ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ، ایس ایس پی اننت ناگ آمود ناگپورے اشوک اور دیگر سینئر اَفسران بھی تھے۔