گلمرگ//وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے گلمرگ گنڈولا سروس کی سرکاری طور پر بحالی کا جائزہ لیا جو عارضی معطلی کے بعد آپریشنز کی مکمل بحالی کی نشاندہی کرتا ہے۔اُنہوںنے کونگ ڈوری میںمرحلہ اول تک گنڈولا کی سواری کی جہاں انہوں نے ذاتی طور پر نظام کا معائینہ کیا اور حالیہ تکنیکی خرابی کے بعد شروع کئے گئے بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران جے اینڈ کے کیبل کار کارپوریشن کے حکام نے وزیر اعلیٰ کو بحالی کی تکنیکی تفصیلات اور عوامی اِستعمال کے لئے سروس کو کلیئر کرنے سے قبل کئے گئے سخت حفاظتی آڈِٹ کے بارے میں بتایا۔وزیراعلیٰ نے کارپوریشن کے تمام عملے کی لگن کو سراہتے ہوئے اس اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبے کی بحالی میں ان کی چوبیس گھنٹے کوششوں کو سراہا جو کہ ملک کے سب سے بڑے سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔اُنہوں نے ان کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں مئی میں تکنیکی خرابی کے دوران فوری امداد اور بچائو کے کاموں میں حصہ لینے والے ہر اہلکار اور عملے کے رکن کو 50,000 روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔دورے کے دوران وزیر اعلیٰ کے ہمراہ ان کے مشیر ناصر اسلم وانی، ممبراسمبلی گلمرگ پیرزادہ فاروق احمد شاہ، ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ، سینئر سپراِنٹنڈنٹ آف پولیس بارہمولہ، منیجنگ ڈائریکٹر جے اینڈ کے کیبل کار کارپوریشن ک سید قمر سجاد، سی اِی او گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور دیگر سینئر اَفسران بھی تھے










