جموں و کشمیر ریذیڈنٹ کمیشن نئی دہلی میں’صحت مند بڑھاپے کیلئے یوگا‘کے موضوع پر بارہویں بین الاقوامی یوگا دِن کا اِنعقاد

جموں و کشمیر ریذیڈنٹ کمیشن نئی دہلی میں’صحت مند بڑھاپے کیلئے یوگا‘کے موضوع پر بارہویں بین الاقوامی یوگا دِن کا اِنعقاد

نئی دہلی// جموں و کشمیر ریذیڈنٹ کمیشن نئی دہلی میں یوگا بارہویںبین الاقوامی دِن 2026 جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا جس میں اَفسران، آفیشلز، عملے کے اراکین اور اس کے ماتحت دفاتر کے نمائندوں نے شرکت کی۔اِس سال کا تھیم ’’صحت مند بڑھاپے کے لئے یوگا‘‘ تھا جس نے لمبی عمر، جسمانی چستی، ذہنی سکون اور احتیاطی طبی نگہداشت میں یوگا کے کردار کو اُجاگر کیا۔ یہ موضوع بڑھتی ہوئی عمر اور مجموعی صحت و تندرستی پر بڑھتی توجہ کے پیش نظر خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔یہ پروگرام ایڈیشنل ریذیڈنٹ کمشنر انیل شرما کی نگرانی اور رہنمائی میں منعقد کیا گیا اور اسے ریذیڈنٹ کمیشن کے گورنمنٹ آیوش ڈسپینسری نے مربوط کیا۔ڈائریکٹوریٹ آف آیوش جموں و کشمیر کی نوڈل آفیسر ڈاکٹر جیوتسنا مکھی نے پروگرام میزبانی کی۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض اَنجام دئیے۔ مورارجی دیسائی نیشنل اِنسٹی چیوٹ آف یوگا کے ماہر اِنسٹرکٹروںنے 45 منٹ پر مشتمل یوگا سیشن کروایا جس میں مختلف یوگا مشقوں اور آسنوں کا عملی مظاہرہ کیا گیاجو جسمانی لچک، توازن، قوت اور مجموعی صحت و تندرستی کو بہتر بنانے کے لئے ترتیب دئیے گئے تھے۔اِس موقعہ پر انیل شرمانے خطاب کرتے ہوئے جسمانی فٹنس، ذہنی تندرستی اور صحت مندبڑھاپے کے لئے یوگا کو طرزِ زندگی کے طور پر اَپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے ڈائریکٹوریٹ آف آیوش، یوگا اِنسٹرکٹروں اور تمام شرکأ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے پروگرام کو کامیاب بنانے پر اُن کا شکریہ اَدا کیا۔