نائب وزیراعلیٰ نے جموں میں قانون ساز اسمبلی کی نئی عمارت کے منصوبے کا معائینہ کیا

نائب وزیراعلیٰ نے جموں میں قانون ساز اسمبلی کی نئی عمارت کے منصوبے کا معائینہ کیا

جموں//نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری نے جموں میں قانون ساز اسمبلی کی نئی عمارت کے جاری تعمیراتی کام کا معائینہ کیا اوراِس اہم منصوبے پر اب تک ہوئی پیش رفت کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے معائینے کے دوران تعمیراتی کام کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور مقررہ مدت کے اندر کام کی تکمیل کو یقینی بناتے ہوئے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔نائب وزیراعلیٰ نے متعلقہ افسران اور عمل آوری ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ کام کی رفتار کو تیز کریں تاکہ پروجیکٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جا سکے۔اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ نئی قانون ساز اسمبلی عمارت ایک اہم عوامی بنیادی ڈھانچے کا منصوبہ ہے اور جمہوری حکمرانی کی علامت ہے۔سریندر کمار چودھری نے واضح کیا کہ معیار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے اور کام کی ہموار اور مؤثر تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے باقاعدہ نگرانی کی ہدایت دی۔بعد میں اُنہوں نے بجالٹا جموں کا دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاںسابق ضلع ترقیاتی کونسل (ڈِی ڈِی سی) ممبر شمیمہ بیگم کے شوہر کے اِنتقال پر ان سے تعزیت کا اِظہار کیا۔اُنہوں نے سوگوار کنبے کے ساتھ ہمدردی کا اِظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ابدی سکون اور لواحقین کے اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت کے لئے دُعا کی۔دورے کے دوران نائب وزیراعلیٰ سریندر کمار چودھری کے ہمراہ اَفسران، انجینئران اور مقامی نمائندگان بھی تھے۔