وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے ’ مٹی سے مقام تک‘ کتاب کی رسم رونمائی اَنجام دِی

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے ’ مٹی سے مقام تک‘ کتاب کی رسم رونمائی اَنجام دِی

جموں// وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ڈاکٹر روپ لال شرما کی سوانح حیات جاری کی جسے ان کی صاحبزادی ڈاکٹر ساکشی شرما نے تصنیف کیا ہے۔یہ کتاب ’مٹی سے مقام تک ‘ جموں اِنسٹی چیوٹ آف آیورویدا اینڈ ریسرچ کے بانی چیئرمین ڈاکٹر روپ لال شرما کی زندگی کے سفر، جدوجہد اور کامیابیوں کو بیان کرتی ہے۔وزیر اعلیٰ نے مصنفہ کی جانب سے اپنے والد کی حوصلہ اَفزا زِندگی کو قلم بند کرنے پر ان کی ستائش کی اور ڈاکٹر شرما کی تعلیمی شعبے میں نمایاں خدمات کو سراہا۔