آئندہ 24 گھنٹوں میں صبح کے اوقات معمولی دھند کے ساتھ موسم خشک رہنے کا امکان / محکمہ موسمیات
سرینگر / / این این بی // موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی وادی کشمیر میں خشک موسم اور دن میں دھوپ نکالنے کے بیچ ایک بار پھر شدید سردی کی لہر لپیٹ میں آگئی ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات نے پہلے ہی 24اکتوبر سے پیر پنچال کے آر پار بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ادھر لداخ خطہ میں شبانہ درجہ حرارت میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ نیشنل نیوز بیورو ( این این بی ) کے مطابق دن میں کھلی دھوپ نکلنے اور کئی دنوں سے موسم خشک رہنے کی وجہ سے درجہ حرار ت میں کافی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں سردی کی لہر میں اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے ۔ محکمہ کے مطابق درجہ حرارت میں کمی ہونے کے ساتھ ہی پوری وادی سخت ترےن سردی کے لپےٹ مےں آچکی ہے۔ انہوں نے بتاےا کہ وادی کے ساتھ ساتھ لداخ خطہ بھی شدےد سردی کی لپےٹ مےں ہے۔ ترجمان کے مطابق جموں خطہ مےں بھی درجہ حرارت مےں کافی گرآٹ آئی ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں موسم میں حالات 24اکتوبر سے تبدیلی آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کی ہے ۔محکمہ کے مطابق مغربی ہوائیں جموں کشمیر میں اثر اندوز ہو رہی ہے جس کے نتیجے میں پیر پنچال کے آر پار بارشوں اور برفباری کا تازہ سلسلہ شروع ہونے کے امکانات ہے ۔دن بھر کھلی دھوپ نکلنے کے بیچ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران صبح کی دھند کے ساتھ موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ”اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے اور صبح کے وقت دھند چھائی رہے گی۔ادھر شہر سرےنگر سمےت وادی بھر مےں سخت ترےن ٹھنڈ جاری رہی اور دن کے وقت بھی لوگوں کو آنے جانے مےں سخت پرےشانےوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ رات کے وقت سردی کی شدت مےں اضافہ ہونے کے بعد لوگ اضافی بسترے ، کمبل ، گرم ملبوسات اور روم ہےٹر و واٹر بوتل جےسی چےزےں خرےدنے پر مجبور ہورہے ہےں اور متعلقہ دکاندار لوگوں کی مجبوری ےا ضرورت کا خوب فائدہ اٹھارہے ہےں اور انہوں نے ےکاےک ان سبھی چےزوں کی قےمتوں مےں من مانے طور اضافہ کر دےا ہے۔










