گوتم اڈانی ایشیا کے امیر ترین شخص

گوتم اڈانی ایشیا کے امیر ترین شخص

نئی دہلی/یو این آئی// اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی ایشیا کے سب سے امیر شخص بن گئے ہیں۔بلومبرگ کی دنیا کے 500 امیر ترین ارب پتیوں کی یومیہ فہرست کے مطابق اڈانی کی مجموعی دولت 92.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے ۔ گزشتہ فہرست کے بعد ان کی دولت میں 3.56 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد وہ عالمی درجہ بندی میں 19ویں مقام پر آ گئے ہیں اور ایشیا میں پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ کر یہ مقام حاصل کیا ہے ۔ امبانی کی دولت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور وہ 90.8 ارب ڈالر کے ساتھ عالمی فہرست میں 20ویں نمبر پر ہیں۔فہرست میں پہلے آٹھ مقامات پر امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کا قبضہ ہے ۔ معروف صنعتکار ایلون مسک 656 ارب ڈالر کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ ان کے بعد لیری پیج، جیف بیزوس، سرگئی برن اور مارک زکربرگ شامل ہیں۔ٹاپ 20 فہرست میں امریکہ کے علاوہ ہندوستان کے دو اور فرانس، میکسیکو اور اسپین کے ایک ایک ارب پتی شامل ہیں۔