کرناٹک یوتھ کانگریس جنرل سکریٹری کا قتل

بنگلورو/ایجنسیز//کرناٹک کے دھارواڑ میں کرناٹک یوتھ کانگریس کے جنرل سکریٹری کو چاقو مار کر ہلاک کردیا گیا۔ مہلوک کی شناخت فیروز خان پٹھان (34) کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ہاشمی نگر میں چار افراد مبینہ طور پر ان کے گھر میں گھس گئے اور بحث و تکرار کے بعد جھگڑا ہوا۔ صورتحال اس وقت بگڑ گئی جب حملہ آور فیروز کو گھسیٹ کر باہر لے گئے اور ان پر چاقو سے حملہ کردیا۔