پریاگ راج/یو این آئی// اتر پردیش کے پریاگ راج ضلع کے نینی تھانہ علاقے میں جمعہ کے روز نس بندی کے دوران ایک خاتون کی موت کے بعد اہل خانہ نے زبردست ہنگامہ کیا۔ پولیس کے مطابق منڈی چک کی رہنے والی روشنی (28) جمعہ کی صبح اپنے شوہر پرویش کے ساتھ نس بندی کرانے چاکا سی ایچ سی پہنچی تھیں۔ یہاں لگے کیمپ میں شام تقریباً چار بجے سرجن ڈاکٹر پرتِما مشرا اور ڈاکٹر آشتوش نے ان کا آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران ہی ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ خاتون کو تشویشناک حالت میں سوروپ رانی نہرو اسپتال ریفر کیا گیا۔ اہل خانہ کے مطابق انہیں ایس آر این اسپتال لے جانے کے بجائے جیون جیوتی اسپتال لے جایا گیا، جہاں علاج کے دوران جمعہ کی دیر شام روشنی نے دم توڑ دیا۔ موت کی اطلاع ملتے ہی مشتعل اہل خانہ لاش لے کر چاکا سی ایچ سی پہنچ گئے ۔ خواتین نے تقریباً 50 میٹر تک لاش کو اٹھا کر سڑک تک پہنچایا اور احتجاج کرکے راستہ جام کر دیا۔ اس دوران ایمبولینس عملے کے ساتھ ہاتھا پائی اور شدید ہنگامہ بھی ہوا۔ سڑک پر رکاوٹیں لگا کر آمد و رفت روک دی گئی، جس سے طویل جام لگ گیا۔ اطلاع ملنے پر نینی انسپکٹر اور بعد میں اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر آف پولیس کرچھنا سنیل کمار سنگھ پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے ۔ انتظامیہ کے افسران اور پولیس نے تقریباً چار گھنٹے تک اہل خانہ کو سمجھانے کی کوشش کی۔ اہل خانہ نے متعلقہ ڈاکٹر کے خلاف معاملہ درج کر کے گرفتاری اور 50 لاکھ روپے معاوضے کا مطالبہ کیا۔ بعد میں چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اے کے تیواری اور تحصیلدار کی مداخلت کے بعد اہل خانہ چار لاکھ روپے معاوضے پر راضی ہو گئے ۔ انتظامیہ کی جانب سے چار لاکھ روپے کی مالی امداد، پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت مکان اور بچوں کی پرورش کے لیے حکومت کو تجویز بھیجنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے شیواچاریہ ابھینو گپتا جینتی اور نرجلاایکادشی کے موقعہ پر رود را ابھیشیک کی تقریب میں شرکت کی
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے لیک کنزرویشن ومینجمنٹ اَتھارٹی کی 27بورڈ میٹنگ کی صدارت کی
سکینہ اِیتو نے ایس ڈِی ایچ ترال میں دائیلا سز سیںٹر اور اینا لائزر کا اِفتتاح کیا
لیفٹیننٹ گورنر نے پہلگام میں اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی اور شری اَمرناتھ جی یاتر۔2026 کی تیاریوں کا جائزہ لیا
لیفٹیننٹ گورنر نے اونتی پورہ پلوامہ میں جموں وکشمیر کے پہلے نیشنل سینٹر آف ایکسی لنس کیلئے وزیر اعظم اور مرکزی وزیر اَمورِ نوجواناں و کھیل کود کا شکریہ اَدا کیا
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے گلمرگ میں گنڈولا آپریشنز کی بحالی کی قیادت کی
لیفٹیننٹ گورنر نے نون ون بیس کیمپ کا دورہ کیا اور شری امرناتھ جی یاترا۔2026 کے اِنتظامات کا جائزہ لیا
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کا جے کے اے ایس آفیسر رومن احمد کے اِنتقال پر اِظہار ِتعزیت
جاوید رانا نے پانپور حلقے میں جلد شکتی کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
جاوید ڈار نے سریہامہ اننت ناگ میں لیوینڈر اورارومیٹک فصلوں کیلئے سینٹر آف ایکسی لنس کا اِفتتاح کیا










