برازیلی خاتون فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا

مکہ مکرمہ/ایجنسیز// برازیل کی مشہورخاتون فٹبالرکیتھلین سوزا نے اسلام قبول کر لیا۔ سعودی فٹبال کلب النصر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر برازیلین فٹبالر کی ایک جذباتی ویڈیو شائع کی ہے۔یہ ویڈیو شائع کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ یہ کیتھلین سوزا کی زندگی کا ایک خاص لمحہ ہے کیونکہ اْنہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے اور اس موقع پر ہم ان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ برازیلین فٹبالر نے ویڈیو میں کہا ہے کہ میں صحیح راستے اور تبدیلی کی تلاش کے لیے چھوٹے چھوٹے قدم اٹھا رہی ہوں اور زندگی کا جو تحفہ مجھے ملا ہے اس کی قدرکرتی ہوں۔ کیتھلین سوزا نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر خود بھی مسجد الحرام سے اپنی کچھ تصاویر شائع کی ہیں۔ ان تصاویر میں اْنہیں عمرہ زائرین کو کھجوریں بانٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ برازیلین فٹبالرگزشتہ 2 سال سے سعودی فٹبال کلب النصر کا حصہ ہونے کی وجہ سے سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں اسلامی اقدار سے متاثر ہوکر اْنہوں نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔