محکمہ آبپاشی اور فلڈ کنٹرول ( آئی اینڈ ایف سی )اراضی کے عطیہ دہندگان نے وزیر جل شکتی سے ملاقات کی

محکمہ آبپاشی اور فلڈ کنٹرول ( آئی اینڈ ایف سی )اراضی کے عطیہ دہندگان نے وزیر جل شکتی سے ملاقات کی

جموں//محکمہ آبپاشی و فلڈ کنٹرول (آئی اینڈ ایف سی) جموں سے وابستہ اَراضی عطیہ دہندگان ایک وفد نے آج جموں میں وزیر برائے جاوید احمد رانا سے اُن کی رہائش گاہ پرملاقات کی اور اَپنے مطالبات کے حل کے لئے ایک میمورنڈم پیش کیا۔وفد نے وزیر موصوف کو آگاہ کیا کہ وہ آبپاشی و فلڈ کنٹرو ل محکمہ جموں کے ساتھ مل کر آبپاشی اور سیلاب کنٹرول کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لئے ان کی طرف سے عطیہ کی گئی زمین کے بدلے کام کر رہے ہیں۔اَراضی کے عطیہ دہندگان نے ان کی دیرینہ وابستگی اور شراکت کو اُجاگر کرتے ہوئے اَپنے زیرِ اِلتوا ٔمسائل کے سنجیدہ حل کی درخواست کی۔وزیر موصوف نے نے وفدکو بغور سُنا اور اُنہیں یقین دِلایا کہ اُن کے تمام خدشات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت قواعد و ضوابط اور طے شدہ طریقۂ کار کے مطابق مرحلہ وار بنیادوں پر ان مسائل کو حل کرے گی۔وفد میں زمین عطیہ دہندگان شامل تھے جس کی قیادت ریٹائرڈ ڈی آئی جی اے اتری نے کی جبکہ دیگر ارکان میں وجے لوچن اور ایم کے رانا سمیت کئی افراد شامل تھے۔