جموں//الیکشن کمیشن آف اِنڈیا (ای سی آئی) کی طرف سے پریس نوٹ نمبر ECI/PN/132/2024، بتاریخ 31 ؍اگست 2024 ء کے ذریعے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق اور عوامی نمائندگی ایکٹ ، 1951 کی دفعہ 126 اے کی دفعات کے تحت تمام میڈیا آؤٹ لیٹس (پرنٹ ، الیکٹرانک ، یا ڈیجیٹل ) ، پولنگ ایجنسیوں اور اَفراد کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جموں و کشمیر میں جاری اِنتخابات سے متعلق ایگزٹ پول کے نتائج کی اشاعت یا نشریات 5 ؍اکتوبر 2024 کو شام 6بجے کے بعد شائع کی جاسکتی ہیں۔یہ پابندی عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کی دفعہ 126 اے کے تحت لازمی ہے۔ اس شق کی خلاف ورزی قانونی کارروائی کا باعث بن سکتی ہے جس میں قانون کے مطابق جرمانے اور قید شامل ہیں۔اس پابندی کا اطلاق اخبارات، ٹیلی ویژن چینلوں، ریڈیو، آن لائن نیوز پورٹلوں، سوشل میڈیا پلیٹ فارموں اور میسجنگ سروسز جیسے واٹس ایپ، ٹیلی گرام، فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام وغیرہ سمیت میڈیا کی تمام شکلوں پر ہوتا ہے۔ اس کا اطلاق سیاسی جماعتوں، اُمیدواروں، پولنگ ایجنسیوں اور اِنتخابات سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث افراد پر بھی ہوتا ہے۔چیف الیکٹورل آفس جموںوکشمیر ضلع الیکشن افسران، ریٹرننگ افسران اور قانون عملانے والے اِداروں کے ساتھ مل کر تعمیل کی نگرانی کرے گا۔ کسی بھی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔اِس اَقدام کا مقصد اِنتخابی عمل کی سا لمیت کو برقرار رکھنا اور آزاد انہ اور منصفانہ اِنتخابی ماحول کو یقینی بنانا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ووٹرز اپنے فیصلے قبل از وقت پیشین گوئیوں یا انتخابی نتائج کے تجزیوں سے متاثر نہ ہوں۔تمام متعلقہ جماعتوں بشمول میڈیا ہاؤسز، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور پولنگ ایجنسیوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ ان ہدایات پر عمل کریں اور مقررہ وقت سے پہلے ایگزٹ پول کے نتائج شائع کرنے یا اشتراک کرنے سے گریز کریں۔
ملک کی جہاز سازی کے شعبے میں بے پناہ صلاحیت موجود
روہنگیا کے خلاف اچانک کارروائی پر عمر عبداللہ نے سوال اٹھائے
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت نے جموںوکشمیر کے دُور افتادہ اور سہولیات سے محروم علاقوں میں موبائل ٹاوروں کیلئے زمین کی فراہمی کی منظور ی دِی
نائب وزیراعلیٰ نے سِلک فیکٹری راجباغ میں کیفے ہائوس او رگیسٹ ہائوس کی تجدیدو مرمت کے کام کا سنگ بنیاد رکھا
جاوید رانا نے لولاب حلقے میں 10واٹرسپلائی سکیموں کا اِی ۔اِفتتاح کیا
این اے سی ایم کے وفدکی سپیکر جموںوکشمیر قانون ساز اسمبلی سے ملاقات
لکڑی کی نیلامی کیلئے ماہانہ ہدف مقرر کریں ۔ جاوید رانا
وزیر اعلیٰ نے کشمیر میراتھن کی تیاریوں کا جائیزہ لیا
ایس ایم سی افسران کیلئے گھریلو کمپوسٹنگ لازمی
اودھم پور میں فائر مین 15 ہزار روپے رشوت لیتے گرفتار










