شالیمار میں چنار کی درخت میں آگ لگ گئی

درخت کی بھاری شاخ ٹوٹ جانے سے فائر سروس اہلکار زخمی

سرینگر / این این بی // شہر سرینگر کے شالیمار علاقے میں آگ کی واردات رونما ہونے کے بعد آگ بجھانے کی کوشش میں ایک فائر سروس اہلکار زخمی ہو گیا ۔ نیشنل نیوز بیورو ( این این بی ) کے مطابق سرینگر کے شالیمار علاقے میں چنار کے ایک درخت میں لگی آگ بجھانے کے دوران چنار کی شاخ اچانک گرنے سے ایک فائر سروس اہلکار زخمی ہوگیا۔عین شاہدین کے مطابق علاقے میںچنار کی درخت کو آگ لگنے کے ساتھ ہی مقامی لوگوں نے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کو مطلع کیا جس دوران انہوں نے علاقے میں پہنچ کر آگ بجھانے کی کوشش شروع کردی ۔ مقامی لوگوں کے مطابق فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کا عملہ شالیمار میں چنار کے درخت میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے کارروائی میں مصروف تھا کہ اسی دوران درخت کی ایک بھاری شاخ اچانک ٹوٹ کر فائر مین بشیر احمد کے سر پر جاگری، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔واقعے کے فوراً بعد ساتھی اہلکاروں نے زخمی فائر مین کو موقع سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی۔ حکام کے مطابق زخمی فائر مین کی حالت فی الحال مستحکم بتائی جاتی ہے۔محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کے ایک سنیئر عہدیدار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آگ علاقے میں چنار درخت کو آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد فائر سروس کی ٹیم علاقے میںپہنچ گئی اور آگ بجھانے کیلئے کارروائی شروع کردی ۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران ایک فائر سروس اہلکار بھی زخمی ہو گیا جس کاعلاج جاری ہے ۔