File photo

24اگست کوعوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کی میٹنگ

سری نگر//جموں وکشمیرکی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیلئے پیپلز الائنس برائے گپکاراعلامیہ کی میٹنگ24اگست کوہوگی ۔مشترکہ فورم نے تمام اکائیوں کے سینئرلیڈروں کواجلاس میں شرکت کیلئے کہاہے ۔عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ(پی اے جی ڈی) ، جو کئی سیاسی جماعتوں کا ایک مشترکہ پلیٹ فارم ہے ، نے 24 اگست کو ایک میٹنگ کم کنونشن طلب کیا ہے تاکہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ذرائع نے کشمیر نیوز سروس کو بتایا کہ یہ اجلاس PAGD کے صدر اور نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر بلایا گیا ہے۔ذرائع نے کہا کہ یہ ایک کنونشن کی طرح ہے اور اسکو جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بحث ومباحثہ کیلئے بلایا گیا ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پی اے جی ڈی کے حلقوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے سینئر لیڈروں کو بھی اس میٹنگ میں لائیں۔عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ(پی اے جی ڈی) کے ترجمان محمدیوسف تاریگامی نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیلئے24، اگست کو ایک اجلاس بلایاگیا ہے۔تاہم انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کر دتے ہوئے کہا کہ یہ ایک معمول کی میٹنگ ہے جو موجودہ صورتحال پر بات چیت کیلئے بلائی گئی ہے۔قابل ذکرہے کہ پی اے جی ڈی کی آخری میٹنگ 4، اگست کو فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر ہوئی ، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگلی میٹنگ 24 اگست کو ہوگی۔