یکم جنوری 2023 سے این ایف ایس اے کے اِستفادہ کنند گان میں چاول اور گیہوں کی تقسیم مفت ہوگی

سری نگر//مرکزی حکومت نے ایک اہم فیصلے میں یکم ؍جنوری 2023 ء سے این ایف ایس اے اِستفادہ کنند گان میں اَناج کی مفت تقسیم کا آغاز کیا ہے ۔جموںوکشمیر میں پی ڈی ایس کے تحت اَب تک این ایف ایس اِستفادہ کنندگان کو سبسڈی والے غذائی اجناس 3 روپے فی کلو چاول ، 2روپے گی کلو گندم اور 3روپے فی کلوآٹا تقسیم کئے جارہے تھے۔مرکزی حکومت نے اَب نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ ( این ایف ایس اے ) کے تحت تمام ایس ایف ایس اے مستفیدین کو ایک برس کے لئے مُفت اَناج ، چاول اور گندم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو یکم ؍ جنوری 2023ء سے عملایا جائے گا۔جموںوکشمیر میں خوراک اور عوامی تقسیم محکمہ یکم ؍ جنوری 2023ء سے جموں وکشمیر میں تمام این ایف ایس اے اِستفادہ کنند گان میں اَناج ( چاول اور گیہوں ) کی مفت تقسیم شروع کر رہا ہے ۔ آئی ٹی سسٹم ، اِی پی او ایس ایپلی کیشنز اور پی ڈی ایس میں ان تبدیلیوں کو شامل کرنے کے لئے فیلڈ اَفسران ، این آئی سی ٹیم اور تکنیکی ٹیموں کو مناسب ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ یکم ؍ جنوری 2023 ء سے این ایف ایس اے کے استفادہ کنندگان میں چاول اورگیہوںکی مفت تقسیم کو یقینی بنایا جاسکے۔اِستفادہ کنند گا ن کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ پرنٹ شدہ اِی پی او ایس رسید یں حاصل کریں جو واضح طور پر چاول اور گیہوں کی مفت تقسیم ان کے حق دار ہونے کی نشاندہی کرتی ہے۔مندرجہ بالا فائدہ صرف این ایف ایس اے سے فائدہ اُٹھانے والوں کے لئے ہے اور این ایف ایس اے سے فائدہ اُٹھانے والوں کے سلسلے میں شرح اور پیمانہ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔تمام فیلڈ سٹاف اور ایف اپی ایس ڈیلروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ این ایف ایس اے کے تحت اَناج کی مفت تقسیم کے لئے مستحقین میں بیداری پیدا کریں۔ این ایف ایس اے کے تحت یہ مفت تقسیم 31؍ دسمبر 2023ء تک جاری رہے گی۔