Illegal wood seized in Handwara, accused arrested

ہندواڑہ میں غیر قانونی لکڑی ضبط، ملزم گرفتار

ہندواڑہ مین ماوار جنگل میں کمپارنمٹ نمبر 25میںغیر قانونی لکڑی ضبط کر لی گئی ،

سری نگر// ہندواڑہ پولیس نے ماوار کے جنگل کے کمپارنمٹ نمبر 25 میں غیر قانونی جنگلاتی لکڑی کی سمگلنگ کے بارے میں اطلاع موصول ہونے پر ایس ڈی پی او ہندواڑہ کی نگرانی میں ایس ایچ او قلم آباد کی سربراہی میں ہندواڑہ مورخہ 19اکتوبر کو 5 عددسبز سونے کی لکڑی برآ مد کیاور ملزم موقہ سے فرار ہوگئے۔تاہم ان کی شناخت سلام الدین کھٹانہ ولد لعلدین کھتانہ ، نذیر احمد کھٹانہ ولد سرتاج کھتانہ ، اور محمد رمجان وانی ولد غلام رسول وانی ساکنان ماوار کے طور پر ہے۔ اس سلسلے میں متعلقہ پولیس اسٹیشنوں میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔پولیس کی طرف سے عوام الناس سے پرزور اپیل کر نا چاہتے ہے کہ وہ جرائم کے خلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں ۔اگر کسی بھی منشیات کی فروخت یا کسی بھی دوسری مجرمانہ سرگرمیوں کے بارے میں کوئی بھی معلومات ہیں تو نزدیکی پولیس یونٹوں کے ساتھ یا112کے ساتھ رابطہ کرئے ۔