بنگلہ دیشی شہری کو امریکہ میں 46ماہ کی قید

ہندوارہ میں خاتون منشیات فروش گرفتار:پولیس

ہندوارہ//ہندوارہ پولیس نے پیر کو ایک خاتون منشیات فروش کو براؤن شوگرکیساتھ گرفتار کیا۔جے کے این ایس نامہ نگار طارق راتھر کے مطابق منشیات فروشی کے خلاف اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، ہندواڑہ پولیس نے پیر کو خاتون منشیات فروش کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے منشیات برآمد کی۔پولیس کے ایک ترجمان نے کو بتایا کہ 27 نومبر2022 کوپولیس تھانہ ہندواڑہ کی ایک پولیس پارٹی نے آئی ٹی آئی گونی پورہ کے قریب ایک خاتون کو گرفتار کیا جس نے مشکوک انداز میں پولیس پارٹی سے بچنے کی کوشش کی تھی۔تلاشی لینے پر مشکوک خاتون کے قبضے سے تقریباً 6 گرام براؤن شوگر برآمد ہوئی۔ خاتون کی شناخت حسینہ بیگم ولد مشتاق احمد وانی ساکنہ گونی پورہ ہندواڑہ کے طور پر کی گئی ہے۔اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر300/2022زیر سکیشن 8/22این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت پولیس تھانہ ہندواڑہ میں درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔