ہماری نوجوان پود کی ثقافتی جڑوں کو پروان چڑھانے میں تعلیمی اِدارے کلیدی اہمیت کے حامل۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے پرزنٹیشن کانونٹ ہائیر سیکنڈری سکول میں ’سون میراث ثقافتی میلے‘ کا اِفتتاح کیا۔یہ میلہ ایک اہم ثقافتی سنگ میل کی علامت ہے جو وادی کے مرکز میں آرٹ، موسیقی اور روایت کو اِکٹھا کرتا ہے ۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے طلباء، والدین اور اِدارے کی فیکلٹی کے بڑے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ثقافت اور روایات کو منانے کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے اِس تقریب کا حصہ بننے پر بے حد خوشی کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی جدیدیت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ساتھ یہ ضروری ہے کہ ہم اَپنی منفرد ثقافت اور روایات کی جڑوں کو فراموش نہ کریں۔اُنہوں نے کہاکہ اِس منفرد میلے میں طلباء کے لئے روایتی موسیقی اور رقص، آرٹ کی نمائشیں ، اِستفساری ثقافتی ورکشاپوں، مقامی آرٹ اور دست کاری سمیت بہت سی سرگرمیاں اور پرفارمنس پیش کی جاتی ہیں جو اُنہیں اَپنی ماضی کی روایات اور اَپنے معاشرے کی ثقافت سے روشناس کریں گی۔ اُنہوں نے اس ثقافتی میلے کے اِنعقاد پر سکول اِنتظامیہ کی سراہنا کی اور اِس بات پر زور دیا کہ ہماری نوجوان پود کی ثقافتی جڑوں کو پروان چڑھانے میں تعلیمی اِدارے کلیدی اہمیت کے حامل ہے۔مشیر موصوف نے اَپنے خطاب میںحکومت جموںوکشمیر کی جانب سے یہاں کے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لئے کئے گئے مختلف اَقدامات کے بارے میں بھی بات کی۔ اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر قومی تعلیمی پالیسی 2020 کع عملانے میں سرفہرست ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے سکولوں میں انکیوبیشن، اختراعیت اور پیشہ ورانہ تعلیم کو ترجیح دی ہے جس کا مقصد نوجوان پود کو مستقبل کے چیلنجوںکے لئے تیار کرنا ہے۔اُنہوںنے کہا کہ جموں و کشمیر خواتین اور طالبات کو بااِختیار بنانے میں قائدانہ کردار اَدا کر رہا ہے اور لڑکیاں یہاں کی یونیورسٹیوں میں ٹاپر اور گولڈ میڈل جیتنے والی بن کر اُبھر رہی ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ خواتین جموں و کشمیر بھر میں اختراعات اور اَنٹرپرینیورشپ میں رہنما اور مساوی شراکت دار بن کر اُبھر رہی ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے میلے کے موقعہ پر سکول کے ایگزبشن ائیریا کا بھی دورہ کیا اور وہاں طلباء کے ساتھ بات چیت کی۔اُنہوں نے بات چیت کے دوران اِس ایگزبشن میں جوش و خروش سے حصہ لینے پر طلبا ء کی سراہنا کی کیوں کہ یہ اِس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ اَپنی روایات اور ثقافت سے گہری دِلچسپی لیتے ہیں۔یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ پی سی ایچ ایس ایس کے زیر اہتمام ’سون میراث ثقافتی میلہ‘ جموں و کشمیر کے بھرپور ثقافتی ورثے کو منانے کا ایک ثبوت ہے جس کا مقصد نوجوان پود کو جموں و کشمیر کی روایتی ثقافت، فن اور دست کاری کے بارے میں پروان چڑھانا اور تعلیم دینا ہے۔