amit shah

ہر طبقے کو قومی دھارے سے جوڑنا وزیراعظم کا ہدف: امت شاہ

وزیرداخلہ امت شاہ نے کہاہے کہ سرکار کا نظریہ ،معاشرے کے ہر طبقے کو اصل دھارے کے ساتھ جوڑنا ہے

سرینگر//وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ نریندرمودی سرکار کا نظریہمعاشرے کے ہر طبقے کو اصل دھارے کے ساتھ جوڑنا ہے۔ جناب امت شاہ نے آج صبح نئی دِلیمیں میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں وزیراعظم نریندر مودی کراس کنٹری Slum ریسکو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔اِس دوڑ میں جھگی جھونپڑیوں کے تقریباً دس ہزار بچوں اورنوجوانوں نے حصہ لیا۔ جناب امت شاہ نے کہاکہ پارٹی وزیراعظم کی سالگرہ کو سیوا پکھواڑیکے طور پر منا رہی ہے۔ اِس دوڑ کا مقصد دِلی کی جھگی جھونپڑیوں کے نوجوانوں کی کھیلوںکی صلاحیت اور قابلیت کو اْجاگر کرنا ہے۔سی این آئی کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا مقصد سماج کے ہر طبقے کو مرکزی دھارے سے جوڑنا ہے۔مسٹر شاہ نے یہ بات اتوار کو یہاں وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی طرف سے ہفتہ بھر کے مختلف پروگراموں کے حصہ کے طور پر منعقدہ کچی آبادیوں کی دوڑ کو جھنڈی دکھاتے ہوئے کہی۔انہوں نے ایک ٹویٹ پیغام میں کہاکہ ”بھارتیہ جنتا پارٹی وزیر اعظم نریندر مودی جی کے یوم پیدائش کو خدمت کی منفرد علامت کے طور پر سیوا پکھواڑا کے طور پر منا رہی ہے۔ جس کے تحت آج ‘وزیر اعظم نریندر مودی کراس کنٹری سلم رن’ کا آغاز کیا گیا۔جس میں دہلی کی کچی بستیوں اور دیگر علاقوں کے ہزاروں بچے تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں بھی حصہ لیں گے اور ان کا اعتماد بھی بڑھے گا۔واضح رہے کہ مسٹر مودی کا یوم پیدائش ہفتہ کو تھا۔ مرکز میں برسراقتدار بی جے پی اس موقع پر ایک ہفتہ تک پورے ملک میں مختلف پروگرام منعقد کر رہی ہے۔