پروگرام’’ ندرت بیاں ‘‘میں شعرائے کرام کے ساتھ ساتھ نوآموز قلمکارنے کی طبع آزمائی
سرینگر//گلشنِ ادب جموں و کشمیر کے آفیشل واٹس ایپ پیج پر پروگرام’’ ندرت بیاں‘‘ دو نشستوں میں پیش کیا گیا جو کہ گلشن ادب جموں وکشمیر کے سرپرست اعلیٰ مقبول فیروزی کی نگرانی میں منعقد ہوا۔ پروگرام کو شبیر فہمی صدر گلشن ادب جموں وکشمیر نے بڑے منظم طریقے سے پیش کیا اْن کے ہمراہ ساحل ڈار سیکریٹری نے بطور تیکنیکی معاون پروگرام میں شامل رہے۔ کشمیر پریس سروس کے موصولہ بیان کے مطابق ’’ندرت بیاں ‘‘ پروگرام کے تحت(عید) یا (قربانی)لفظ پر اشعار لکھنے کی بہترین طبع آزمائی کی گئی۔ جن شعرائے کرام اور شاعرات نے منتخب شدہ لفظ پر اپنے بہترین تخلیقی اشعار پیش کرکے سامعین کو محظوظ کیا اور پروگرام کی زینت بڑھائی ان میںگمنام غنی ، مقبول فیروزی ،بشیر الحق بشیر ، ملک ادریس ، غلام رسول شاداب ، رفاقت حفیظ ، رفیق طاہر کاوچکی ،محمد یوسف بمبور،حکیم عبدالرشید ،گوہر مقبول ٹاک، فریدہ انجم ،شمینہ اعجاز ،نینسی چیتنا ، خالدہ نبی ،چمن پنجوری ، شوقین سونمی ،مولوی ریاض ہاکباری ،میر نثار حسین نثار، وسیم علی کاظم ، نذیر جان،شہباز یعقوب، ندا رحمٰن،شبنم شبیر، ثاقب فہیم،سید مسعود ھاشم ، اے کے ناز قابل ذکر ہیں۔سبھی شعرائے کرام و شاعرات نے منتخب شدہ لفظ پر اپنے بہترین تخلیقی اشعار پیش کرکے پروگرام کی زینت بڑھائی۔پروگرام کے اختتام پر جواں سال شاعر وسیم علی کاظم نے بہترین انداز میں تحریک شکرانہ پیش کیا۔ گلشنِ ادب جموں وکشمیر کے سرپرست اعلیٰ مقبول فیروزی ، صدر شبیر فہمی ، جنرل سیکریٹری فریدہ انجم نے شرکا ء کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا اور حوصلہ افزائی کی۔پروگرام کے دوران ادبی شخصیت اور شعرائے کرام جن میں غلام رسول وگے، اشوک کول راہی، بھارتی رینا، محمد یوسف بمبور ، تیج کرشن ساگر و دیگر ادباء نے گلشن ادب جموں وکشمیر کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور آیندہ بھی ایسے پروگرام جاری رکھنے پر زور دیا۔










