ملک ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے ،جامع اور ہمہ گیرترقی کا سفر لوگوں کے آشیرواد سے جاری رہے گا/ وزیر اعظم مودی
سرینگر// پارلیمنٹ کا یہ اجلاس گزشتہ 10 سالوں میں پہلا تھاجب کسی غیر ملکی عناصر نے سیشن شروع ہونے سے پہلے ’’چنگاری بھڑکانے یا تحریک دینے کی کوشش نہیں کی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے اس بات پر زور دیا کہ جامع اور ہمہ گیرترقی کا اس کا سفر لوگوں کے آشیرواد سے جاری رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے بجٹ کی طرف نہ صرف ملک بلکہ پورے دنیا کی توجہ مرکوز ہے۔ سی این آئی کے مطابق پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کی شروعا ت کے ساتھ ہی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی افتتاحی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کو اس وقت سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پارلیمنٹ کا یہ اجلاس گزشتہ 10 سالوں میں ایسا پہلا تھا، جب کسی غیر ملکی عناصر نے چنگاری بھڑکانے یا تحریک دینے کی کوشش نہیں کی۔ پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن 2025 سے پہلے اپنے تقریر میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ 2014 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب سیشن کے آغاز سے پہلے ہندوستان میں پریشانی پیدا کرنے کی بیرون ملک سے کوئی کوشش نہیں کی گئی۔اپنے چہرے پر مسکراہٹ کے ساتھ انہوں نے کہا ’’آپ نے دیکھا ہوگا سال 2014 کے بعد سے، یہ پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس ہے، جس میں ہمارے معاملات میں کوئی ‘ویدیشی چنگاری یا غیر ملکی مداخلت نہیں دیکھی گئی، جس میں کسی غیر ملکی طاقت نے بھڑکنے کی کوشش نہیں کی۔ وزیر اعظم نے کہا’’میں نے ہر بجٹ اجلاس سے پہلے یہ دیکھا تھا کہ لوگ کچھ شرارتیں کرنے کے لیے تیار ہیں، اور یہاں، بہت سے لوگوں نے ان چنگاریوں کو بھڑکانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ ’’بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کا صرف ایک مقصد، ایک نعرہ، اور ہمارے ورک کلچر کا مرکزی خیال ’’انڈیا فرسٹ سٹیزن فرسٹ‘‘ہے۔ اسی جذبے کو آگے بڑھاتے ہوئے، اس دوران ایک بحث بھی ہو گی۔اپنے خطاب میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بجٹ سیشن اور مجھے یقین ہے کہ ہمارے تمام اپوزیشن دوست اپنے خیالات پیش کرنے کے لیے بجٹ کا بہت درست مطالعہ کریں گے۔ انہوں نے مزید اعتماد کا اظہار کیا کہ ایوان ملک کی پالیسی سازی پر مناسب بحث کرے گا جو طویل مدت میں اس کیلئے فائدہ مند ہوگا۔پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری کو دونوں ایوانوں سے صدر کے روایتی خطاب کے ساتھ شروع ہوا۔










