جموں//کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی محکمہ مندیپ کور نے آج جموںوکشمیر میں حکومت کے اس اہم منصوبے کی عمل آوری کا جائزہ لینے کے لئے حمایت‘ پروگرام کے تحت منظور شدہ پروجیکٹوںپر عمل در آمد کرنے والی ایجنسیوں ( پی آئی اے ) کے ساتھ سلسلہ وار میٹنگیں طلب کیں۔ میٹنگ میں چیف آپریٹنگ آفیسر حمایت مشن اِندو کنول چِب اور محکمہ دیگر اَفسران ، این آئی آر ڈی اینڈ پی آر اور ٹی ایس سے ایچ ایم ایم یو ، این اے بی سی او این ایس نے شرکت کی۔کمشنر سیکرٹری نے پی آئی اے کے ساتھ میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے اِس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت ان پی آئی اے کو ایکو سسٹم سپورٹ فراہم کرے گی جو پوری عزم کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ پی آئی اے کو ہدایت دی گئی کہ وہ موجودہ اور ممکنہ آجروں کی تفصیلات جمع کریں جہاں اُمید واروں کو رکھا گیا ہے یا رکھا جانا ہے۔میٹنگ میں یہ بات بھی زیر بحث آئی کہ مارکیٹ کے موجودہ منظر نامے کے پیش نظر پی آئی اے جن ٹریڈز کے تحت ٹریننگ دے رہے ہیں ان پر نظر ثانی کی ضرورت ہے ۔ جموںوکشمیر یوٹی کے نوجوانوں کے لئے درکار مختلف شعبوں میں مختلف تجارتی مواقع تلاش کرنے کے لئے ’ حمایت مشن‘ دیگر محکموں کے ساتھ تال میل قائم کرے گا۔میٹنگ میں پی آئی اے کی جانب سے اُمید واروں کی تربیت اور تقرری سے متعلق مسائل کے اَزالے کے لئے سیر حاصل بحث بھی ہوئی۔کمشنر سیکرٹری نے پی آئی اے سے آنے والے برسوں میں مدد مشن میں ان کے مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں بھی رائے طلب کی۔ پی آئی اے زیادہ تر ’ حمایت مشن ‘ کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔پی آئی اے والوں نے کمشنر سیکرٹری کوعرض کیا کہ اِی آر پی پورٹل اور مختلف بینکوں میں کچھ مسائل ہیں ۔اس تناظر میں کمشنر سیکرٹری نے پی آئی اے کو یقین دِلایا کہ ان کے مسائل کے حل کے لئے ’حمایت مشن‘ بینکوں اور مرکزی ایم او آر ڈی کے ساتھ رابطہ قائم کرے گا۔’حمایت‘ بے روزگار نوجوانوں کے لئے سکل ڈیولپمنٹ ۔ کم پلیس منٹ پروگرام ہے جس کا ہدف سکول اور کالج چھوڑنے والے ہیں۔تعلیمی سطح اور ان کی خواہشات کے مطابق نوجوانوں کی تقرریوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔ڈی ڈی یو ۔ جی کے وائی ، مرکزی وزارتِ دیہی ترقی کے تحت حمایت مشن کو پروجیکٹ نافذ کرنے والی ایجنسیوں سے جموںوکشمیر یوٹی کے اُمیدواروں کو تربیت دینے اور ان کی جگہ بنانے کا ایک اہم مشن سونپا گیا ہے۔اِس سے قبل چیف آپریٹنگ آفیسر نے پی آئی اے کی کارکردگی اور جاری سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دی۔










