پونچھ//کمشنر سٹیٹ ٹیکسز ڈاکٹر رشمی سنگھ نے جاری گڈ گورننس ہفتہ ’’ پرشاسن گائوں کی اور‘‘کے تحت آج سٹیٹ ٹیکسز محکمہ کے سینئر اَفسران کی ایک ٹیم کے ساتھ پونچھ کا دورہ کیا ۔کمشنر سٹیٹ ٹیکسز کے ہمراہ ایڈیشنل کمشنر ایڈمنسٹریٹر اینڈ انفورسمنٹ جموں نمرتا ڈوگرا، ڈی سی انفورسمنٹ سانبہ سنجے گپتا ، ڈی سی ہیڈ کوارٹر سٹیٹ ٹیکسز آشیمہ شیر، اسسٹنٹ کمشنر ٹیکنیکل وسیم راجا ، اسسٹنٹ کمشنر انفورسمنٹ سانبہ اعجاز قیصر اور سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ کے ایس ٹی اوز بھی تھے۔دورے کے دوران وہ پونچھ ضلع میں سٹیٹ ٹیکسز محکمہ کے کام کاج کا بھی جائزہ لے گی۔ڈاکٹر رشمی سنگھ نے ٹیکس دہندگان کی فلاح و بہبود کے لئے سٹیٹ ٹیکسز آفیسر پونچھ کے دفتر میں جی ایس ٹی سہولیت کیندر کا اِفتتاح کیا ۔ جی ایس ٹی سوویدھا کیندر ٹیکس دہندگان کے مسائل کو حل کرے گا۔ یہ ٹیکس دہندگان تک پہنچانے کے لئے محکمہ کا ایک اقدام ہے۔اُنہوں نے پونچھ اور منڈی میں ٹریڈرس باڈی سے بھی گفتگو کی ۔ اُنہوں نے اُنہیں بغور سنا اور ان کے جائز مطالبات کو نمٹانے کی یقین دہانی بھی کی۔اُنہوں نے ریونیو جنریشن ، ریٹرن کی تعمیل او رٹیکس دہندگان کی شکایات کے اَزالے کے سلسلے میں سٹیٹ ٹیکس محکمہ پونچھ کی ایک میٹنگ کی بھی صدارت کی۔ اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ ریونیو میں اِضافے کے لئے معائینہ اور نفاذ کی سرگرمیاں اَنجام دیں۔










