اعلیٰ نسل کی گائیں پالنے سے پیداوار میں اضافہ مزید اضافہ ہونے کے امکانات /اینمل چیف ہسبنڈ ری افسر
سرینگر//پلوامہ کے بعد شمالی کشمیر بانڈی پورہ ضلع دودھ کی پیداوارمیں خود کفیل تخم ریزی اور اعلیٰ نسل کی گائیں پالنے سے دودھ کی پیداوارمیں اضافہ اور نوجوان نے ڈیئری یونٹ قائم کرکے ضلع میں دوسرے لوگوں کوبھی روز گار فراہم کیاہے ۔اے پی آئی نیوز کے مطابق وادی کشمیر میںدودھ کی پیدوارمیں مسلسل اضافہ ہورہاہے جوایک خوش آئینداقدام ہے۔ شمالی کشمیر بانڈی پورہ ضلع پلوامہ کے بعد دوسرا ضلع ہے جہاں دودھ کی پیداوار میں خو دکفالت حاصل کی گئی اور ضلع میں یومیہ دودھ کی پیداوار تین لاکھ پچاس لیٹر ہے جو آنے والے دنوں کے دوران مزیدبڑھ سکتی ہے ۔اینمل ہسبنڈری کے ضلع سربراہ نے ا س بات کی تصدیق کی کہ ضلع میں تخم ریزی کے باعث اعلیٰ نسل کی گائیوں کی تعدا بڑھ گئی ہے جس سے ضلع دودھ کی پیداوار میں خودکفالت پانے میں کامیاب ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کی بیروزگا رنوجوان نے ڈئیری یونٹ قائم کئے ہے اور دوسرے نوجوان کوبھی روز گا رفراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا اب لوگوںمیں تیزی کے ساتھ اعلی نسل کی گائیں پالنے کاشوق بڑھ رہاہے جومستقبل کے حوالے سے خوش آئینداقدام ہے ۔










