سری نگر//قومی تحقیقاتی ایجنسیNIA نے کشمیر کے کئی حصوں میں پوسٹر لگائے ہیں جس میں کالعدم تنظیم لشکر طیبہ کی ذیلی شاخ دی ریزسٹنس فرنٹ (TRF) کے2مقامی اور2غیرملکی ملی ٹنٹوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر10لاکھ روپے بطورانعام دینے کااعلان کیاگیاہے ۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسیNIA کی جانب سے کشمیر کے کئی علاقوں میں پوسٹر لگائے گئے ہیں ،جس میں لشکر کی ایک ذیلی تنظیم یا گروپ TRFسے وابستہ4سرگرم اور مطلوب ملی ٹنٹوںکی تصاویر معہ تفصیلات دی گئی ہیں ۔NIAکومطلوب4ملی ٹنٹوںمیں 2غیر ملکی اور2مقامی ملی ٹنٹ بھی شامل ہیں ۔قومی تحقیقاتی ایجنسیNIA نے ان چار مطلوب ملی ٹنٹوںکے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر 10لاکھ روپے بطورانعام دینے کااعلان کیاہے ۔پوسٹر میں بتایاگیاہے کہ NIA کویہ 4ملی ٹنٹ بھارت میں تشدد کرنے کیلئے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو بنیاد پرستی کی تحریک دینے اورنوجوانوں کی بھرتی کرنے کی سازش کے سلسلے میں مطلوب ہیں۔ تحقیقاتی ایجنسی نے پہلے ہی 4ملی ٹنٹوں میں سے ہر ایک کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر10 لاکھ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔حکام نے بتایا کہNIAکی جانب سے لگائے گئے پوسٹرز میں نواب شاہ سندھ کے پاکستانی شہریوں سلیم رحمانی عرف ابو سعداور پاکستانی شہرقصور کے شنانگامانگا کے سیف اللہ ساجد جٹ، سری نگر کے مقاملی ٹنٹ سجاد گل اور ریڈونی کولگام کے باسط احمد ڈار کے بارے میں معلومات حاصل کی گئی ہیں۔قومی تحقیقاتی ایجنسیNIA نے پوسٹرز میں اپنا ای میل ایڈریس، فون نمبر اور واٹس ایپ اور ٹیلی گرام نمبر بھی دئیے ہیں تاکہ عوام کو معلومات فراہم کی جاسکیں۔ NIA نے لوگوں کو یقین دلایا ہے کہ TRFسے وابستہ4مطلوب ملی ٹنٹوںکے بارے میں اطلاع دینے والے کی شناخت خفیہ رکھی جائے گی۔










